تازہ تر ین

پاکستان با اعتماد دوست دنیا مثبت چہرہ دیکھے ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے ،سیکر ٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہکشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اسلام آباد میں مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، مہاجرین کے نمائندوں نے دوران گفتگو انتونیو گوتریس کو پاکستان میں تعلیم، کاروبار،اور ہنر سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔ پناہ گزینوں نے سیکرٹری جنرل کو اپنے ممالک میں ظلم و ستم اور تشدد کی روداد بھی سنائیں۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بہترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کی بھرپور مہمان نوازی کی، طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔ بعد ازاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگونتریس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے، معاہدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ہمارا بھی ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سنگین خطرات اور چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا عالمی رہنماو¿ں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،پاکستان نے افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور معیشت پر بھی اثرات پڑے،کامیاب جوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں سب کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثر ہوں،پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں اور کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔ اتوارکو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سنگین خطرات اور چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنا عالمی رہنماو¿ں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی بہترین میزبانی کی جس کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور معیشت پر بھی اثرات پڑے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاکستان سیلاب اور آفات سے بہت متاثر ہوا ہے، پاکستان میں مختلف آفات سے متاثر ہونےوالے افرادسے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں کردار ادا کرنے والا نہیں بلکہ اس سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثر ہونے والا پہلا ملک نہیں، انہوں نے آسٹریلیا اور امریکا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک اس سے محفوظ نہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پائیدار ترقی اہداف کے لیے کاوشیں کررہا ہے، پائیدار ترقی کا حصول تمام ممالک اور اقوام کےلئے ضروری ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کو صحت سمیت مختلف شعبوں میں چیلنجز درپیش ہیں، غربت کا خاتمہ پاکستان کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وڑن سے بہت متاثر ہوں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمارا مشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدارترقی ہے لیکن ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے معاملات میں ٹریک پر نہیں ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں ہمیں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کوششوں اور کام کی رفتار کو تیز کرنا ہوگا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے کام کررہے اس حوالے سے برطانیہ میں کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے سے متعلق حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان مںصوبے کو سراہا اور کہا کہ مقامی سطح پر اٹھائے اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے تیزی سے پگھلتے گلیشیر پریشان کن ہیں ہمیں پانی کے ضیاع سے بچنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ دنیا کے سب ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہیں،مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے کوئی ایک ملک اکیلے قابو نہیں پا سکتا۔ انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں،پاکستان اوربھارت ایل اوسی اورورکنگ باونڈری پرتحمل کا مظاہرہ کریں۔ان کاکہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہم نے جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سفارتکاری اور مذاکرات کے ساتھ کی حل ہو سکتا ہے ۔اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے،دورے کی دعوت پروزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افغان مہاجرین کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں،پاکستان اب مہاجرین کوبسانےوالا دوسرا بڑا ملک ہے،دہائیوں تک پہلا ملک رہاہے،پاکستان ایک قابل اعتبار اور مہربان میزبان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا یہ ہی کردار دنیا میں اجاگر کرنے آیا ہوں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain