تازہ تر ین

سلامتی کونسل کے صرف 5ممالک کے پاس ویٹو پاور ،دنیا میں عدم مساوات کی بڑی مثال،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

لاہور (جنرل رپورٹر) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاں گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حضوری باغ پہنچنے پر استقبال کیا۔ وزیراعلی پنجاب اور گورنر کی جانب سے انتونیوگوتریس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں بلوچی، چولستانی، پنجابی موسیقی اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاں گا۔ عثمان بزدار نے یواین سیکریٹری جنرل کو دورہ لاہور کی تصویری البم پیش کی، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تصویری البم دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو شاہی قلعہ کی پینٹنگ بھی پیش کی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں بلکہ طویل عمل ہے، سلامتی کونسل کے صرف پانچ ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے،طاقت دی نہیں جاتی بلکہ طاقت لی جاتی ہے ،آج کے دورمیں سب سے بڑامسئلہ ماحولیاتی آلودگی ہے، موسمیاتی تبدیلی کوسامنے رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے،21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگانوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے۔ا ن خےالات کااظہارانہوںنے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز (لمز)میں 21ویں صدی کے اقوام متحدہ میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگانوجوانوں کا متقبل میں اہم کردار ہے ۔ آج کے دور میں 2 قسم کی رائے پائی جاتی ہے، کچھ نوجوان سمجھتے ہیں کہ 50سال پہلے کا دور اچھا تھا، کچھ سمجھتے ہیں کہ آج کا دور سابقہ دور سے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا اورمستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے بغیر سیاست نامکمل ہے اور عالمی رہنماں نے بھی نوجوانوں کو ساتھ شامل کیا تو ان کو کامیابی ملی اور پھر فیصلہ سازی کے عمل میں بھی نوجوانوں کو شامل کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ماحولیاتی آلودگی کو آج کے دور کا بڑا مسئلہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر منصوبے بنانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پولی تھین بیگ پر دنیا بھر میں پابندی کا اعلان کی جا اچکا ہے اور کافی ممالک اس پر عمل بھی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں بھی اس پر عمل ہو رہا ہے اور جلد پورے ملک میں اس پر عمل در آمد ہاگا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبلائزیشن سے بہت آسانیاں پیدا ہوئی ہیں جہاں اس میں جدت آئی وہیں اس میںعدم مساوات بھی آئی ہے۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سیکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے لئے پاکستان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتے، محفوظ دنیا کیلئے پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیںاقوام متحدہ کےپیس کیپنگ مشن میںپاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن مشن کے لیے خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی، ان افراد نے امن کے قیام کے لیے کام کیا، آپ کی قربانی اور خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کاڈی ایچ اے کنڈرگارٹن سکول میں استقبال کیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، ممبران اقوام متحدہ، بریگیڈیئر (ر) راحیل اشرف ڈائریکٹرڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم ودیگرافسران نے شرکت کی۔ سکول کے معصوم بچوں نے جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کاپاکستان کے روایتی لباسوں کے ساتھ ہاتھوں میں پھول پکڑے شاندار استقبال کیا۔جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اوروزیرصحت نے یادگاری کتاب میں یادگاری کلمات بھی درج کئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد، جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس اورصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے سکول کے دوبچوں کوانسدادپولیومہم کے تحت پولیوکے قطرے پلائے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پاکستان میں جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس کی آمدپران کا تہہ دل سے استقبال اورشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیر نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان کوپولیوسے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی عوام کوصحت کے شعبہ میں سہولیات پیداکرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے بہتّرلاکھ خاندانوں کے چارکروڑافرادکومفت علاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کاکہ پنجاب میں بچوں کی صحت کومحفوظ بنانے کیلئے تاریخ کاسب سے بڑاوزیراعلیٰ ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سکریننگ پروگرام کاآغازکیاجاچکاہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اونتونیوگوٹیرس نے کہا کہ ہم پاکستانی بچوں کومحفوظ اورصحت مندمستقبل دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے والہانہ استقبال اورمہمان داری کاشکریہ ادا اور کہاکہ پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دورہ پاکستان کے دوران کنڈرگارٹن اسکول لاہور کا دورہ کیا۔ پولیو مہم کے دوسرے دن اسکول کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ” پولیو کا شمار ان چند بیماریوں میں ہوتا ہے جسے ہم آئندہ چند سالوں سے دنیا سے ختم کرسکتے ہیں، اس کا خاتمہ اقوام متحدہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، میری تمام سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں اور ہر مکتبہ فکر سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے میں حکومت پاکستان اور عالمی برادری کا بھرپور ساتھ دیں“۔اپنے دورہ لاہور کے دوران وہ پولیو ورکرز سے ملے اور پروگرام کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ جاری پولیو مہم میں 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز ملک بھر میں ہر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطروں کو یقینی بنارہے ہیں۔ ان میں 62 فیصد پولیو ورکرز خواتین ہیں جو والدین اور دوسرے لوگوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے کیلئے آمادہ کرتے ہیں۔ رواں پولیو مہم کے دوران 39 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کنڈر گارٹن اسکول میں معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری جنرل کو پاکستان میں پولیو کے سلسلے میں ہونے والی کارکردگی اور چیلنجوں سے آگاہ کیا اور وائرس کے خاتمے کیلئے حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ” حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی پولیو کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔ ہم مل کر پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں“۔سال2019 میں پولیو وائرس نے سر اٹھایا اور 2018 میں 12 کیسز کے مقابلے میں پولیو کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان پولیو پروگرام نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی ہے۔ عالمی برادری کے تعاون سے حکومت پاکستان بہت جلد پولیو پر قابو پائے گی اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنادیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain