تازہ تر ین

’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگانے والی بھارتی لڑکی کو’غداری‘ کیس کا سامنا

بھارتی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں متنازع شہریت قانون پاس کیا تھا جس کے بعد اب تک ہندوستان بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔بھارت میں ہر گزرتے دن متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے اور ان مظاہروں میں اب ہندو، عیسائی اور دیگر مذاہب کے افراد بھی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہے۔متازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے بھارتی حکومت اور پولیس مظاہرین پر جرمانے عائد کرنے سمیت انہیں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں جیل بھی بھیج رہی ہے۔اور گزشتہ روز متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے ایک جلسے میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کرنے اور ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگانے والی بھارتی لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا۔تحریر جاری ہے‎بھارتی خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق 20 فروری کو ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے ایک جلسے میں ’پاکستان زندہ آباد‘ کے نعرے لگانے والی غیر مسلم لڑکی کو ’غداری‘ کے کیس میں جیل بھیج دیا گیا


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain