تازہ تر ین

پی ایس ایل افتتاحی تقریب ایونٹ کا ٹھیکہ بھارتی شہری کو دینے کا انکشاف،بد نظمی پر شہریوں کی سوشل میڈیا پر شدیدتنقید

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے پروڈیوسنگ حقوق بھارتی پروڈیوسر کو دیدئیے۔ پنے و ٹیوب چینل پر انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور بدترین کرفیو کو دو سو ایک روز ہوگئے ایسے میں پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ پورے پاکستان کے بائیس کروڑلوگوں کو چھوڑ کر ہندوستان سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے لیے پروڈیوسر لے آئے۔ حساب ہونا چاہئے کہ یہ پروڈیوسر کسکی پرچی اور کسکی جاننے والی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سربراہی ایک لے پالک بھارتی عورت کر رہی ہے جسکا نہ پہلے کبھی نام سنا گیا نہ دیکھا گیا۔ بھارت میں پاکستانی آرٹسٹوں ، ہنر مندوں، کاروباری افراد پر قدغن لگا کر انہیں بین کیا ہوا ہے۔ کوئی پاکستانی وہاں ویزا لیکر بھی چلا جائے تو را اسکا پیچھا کرتی ہے۔ ایسے میں پاکستان نے اسی بھارتیوں کو کس ویزہ پر کام کرنے کے لیے بلایا۔ حکومت بتائے کہ جو بھارتی پروڈیوسر بائیس کروڑ لگا کر بلائے گئے انکی کمائی میں سے حکومت کو کتنا ٹیکس ملا۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بائیس کروڑ دینے کے باوجود کسی کام کی نہیں تھی، یہ بھارتی پروڈیوسر پاکستان کا مذاق اڑانے آئے تھےجنہوں نے پاکستان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو صفر کر دیا۔ پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز کیا پی ایس ایل کو بہت بہتر پروڈیوس نہیں کر سکتے تھے۔ کیا آئی پی ایل اور بنگلہ دیش لیگز میں کبھی ایسا ہوا۔ بھارت نے پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کو دنیا بھر میں رسوا کر دیا۔ انکوائری ہونی چاہئے کہ ان بھارتیوں کو ویزے کس نے دئیے اور انہیں کون چن کر لایا،دیکھنا چاہئے کہ ان بھارتیوں کے پاس ورک پرمٹ بھی ہے یا نہیں۔ جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا اس کمپنی اور احسان مانی کا بھی احتساب ہونا چاہے۔ یہ آواز پورے پاکستان کی ہوگی کیونکہ ہم کشمیر میں اپنی ماوں بہنوں کی بے حرمتی نہیں بھول سکتے۔دریں اثناءپاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں بدنظمی پر گلوکار علی عظمت نے انتظامیہ کو قصوروار کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بغیر بتائے پی ایس ایل کا گانا مختصر چلایا گیا۔گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ تاہم سوشل میڈیا پر تقریب کی تعریف کے بجائے تنقید کی جارہی ہے جب کہ تقریب کے میزبان احمد گوڈیل کو بھی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے علی عظمت نے بھی افتتاحی تقریب میں بدنظمی پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز وسیم بادامی کے شو میں انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ٹیلی ویژن کے ناظرین کے لیے تھی لہٰذا یہ ٹی وی پر کیسی نظر آئی یہ تو میں نہیں جانتا کیونکہ میں نے ابھی تک اسے ٹی وی پر نہیں دیکھا۔میزبان کی جانب سے جب پوچھا گیا کہ اتنے بڑے ایونٹ میں کیا گڑبڑ ہوگئی اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس تقریب کو کیوں پسند نہیں کیا جس پرعلی عظمت نے کہا جب بھی اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہوتا ہے تو گڑبڑ تو ہوتی ہے۔ تقریب کے دوران پی ایس ایل کا ترانہ پورا نہ بجانے پر علی عظمت نے اسے انتظامیہ کی غلطی قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجھے نہیں معلوم اس میں پی سی بی کا، شو ڈائریکٹر کا یا براڈکاسٹرز کا کس کا قصورتھا۔افتتاحی تقریب کے بعد بہت سارے فنکار ناراض گئے ہیں کیونکہ گانے میں عاصم اظہر اور ہارون کا پارٹ چلایا ہی نہیں گیا جسے دیکھ کر ہم نہ صرف مایوس ہوئے بلکہ فکاروں کی جانب سے کافی غم و غصے کا اظہار بھی کیاگیا۔ علی عظمت نے کہا انتظامیہ کو ہمیں پہلے بتانا چاہیئے تھا کہ گانا مختصر چلایا جائے گا ساڑھے تین منٹ کے گانے کو صرف 60 سیکنڈ تک چلایا گیا۔علی عظمت نے کہا اس صورتحال میں ایسا محسوس ہورہاتھا جیسے کسی نے کمپیوٹر پر غلط فائل چلادی ہو اور ہم ایسے کھڑے ہوئے تھے جیسے ہمیں کچھ نہیں معلوم۔پی ایس ایل سیزن 5 کے سانگ کو سوشل میڈیا پر ملنے والی تنقید پر علی عظمت نے کہا کہ مخالف آرٹسٹ کے کہنے پر کچھ بلاگرز کی جانب سے ہمارے گانے پر جان بوجھ کر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے گانا تنازع کا شکار ہوگیا۔ میزبان نے کہا کیا آپ علی ظفرکی بات کررہے ہی جس پر علی عظمت نے کہا نہیں میں علی ظفر کی بات نہیں کررہا۔ تاہم ہمیں گانا بناتے وقت بہت مزہ آیا تھا اور سب نے اس پورے عمل کا بے حد لطف لیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain