کراچی: (ویب ڈیسکک): اداکار ہمایوں سعید تعلیم کے زیور سے محروم لڑکیوں کی حمایت میں میدان میں اگئے۔ہمایوں سعید نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم لڑکیوں کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ا?ج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جب کہ تعلیم سے محروم ان بچوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ یعنی اکثریت لڑکیوں کی ہے۔ہمایوں سعید نے یہ بھی کہا کہ حکومتی ادارے اور سیاسی نمائندگان پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر اور والدین اپنی بچیوں کو اسکول بھیج کر پاکستان کی ہر بیٹی کا مستقبل محفوظ کر سکتے ہیں اس لیے اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجیں، انہیں اس حق سے محروم نہ کریں۔