کوئنز لینڈ(ویب ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور انکی بیوی ریٹا ولسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 63 سالہ اداکار ٹام ہینکس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان دونوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں سردی کی علامات سامنے آنے کے بعد اپنا اور اپنی اہلیہ کاطبی ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد یہ دونوں اب عوام کی حفاظت کے لئے تنہائی میں وقت گزاریں گے۔یہ جوڑا آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر برسبین کے جنوب میں واقع میٹروپولیٹن علاقے گولڈ کوسٹ گیاتھا جہاں ٹام ہینکس ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کررہے تھے۔ ٹام ہینکس کی اس پوسٹ پر امریکی کامیڈین اور ایکٹر مارلن ویانز نے مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے لکھا”ٹام تم ہمیشہ آگے رہتے ہو۔ پہلا ایمی فاتح، پہلا آسکر فاتح اور پہلا ہالی ووڈ کورونا وائرس