تازہ تر ین

پا کستا ن میں کر و نا کےمز ید 7مر یض تعد ا د 28ہو گئی آ سٹر یلیا کے وز یر دا خلہ بھی وا ئر س کا شکا ر

تفتان‘ اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ لاہور (نمائندگان خبریں) چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی تعداد ملک میں بڑھنے لگی‘ ایک روز میں مزید سات کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 28ہو گئی۔ کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیاجس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت نے فوری طور کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے پہلے مرحلے میں تمام اقدامات مکمل کر لیے جبکہ فیس ماسک اور ٹیسٹ کٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی، تعلیمی اداروں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 52سالہ شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ متاثرہ شخص نے اسلام آباد سے کراچی کا سفر کیا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے بیرون سفر کی کوئی ہسٹری موجود نہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15ہو گئی ہے جبکہ دو مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ 52سالہ متاثرہ شخص کے عزیزواقارب سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ انہیں بھی قرنطینہ میں رکھا جائے اور ان کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والوں اور ان کے ساتھ رہنے والوں میں سے بھی کسی میں کوروناوائرس تو موجود نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد22 ہوگئی ہے اور سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے ایران میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کوئٹہ کے فاطمہ جناح، جنرل اور شیخ زید ہسپتال میں فوری طورپر آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے، ایران جانے والوں پر مکمل پابندی لگانے کے بعد تفتان بارڈرپر قائم پاکستان ہاوس میں کوارنٹائن سینٹر بنایا جہاں 4400 زائرین مقیم ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے لئے کوئٹہ کے ایک نجی ہسپتال کی خدمات حاصل کرلی ہیں، کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے وزیر تعلیم نے بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی بندش میں31 مارچ تک کی توسیع کردی ہے۔بلوچستان میں ابتک صرف ایک کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض ایران سے سفر کر کے یہاں آیا، محکمہ صحت کی جانب سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کروناکے مزید 4 مشتبہ کیسز کلیئر قرار جبکہ طورخم بارڈر سے منتقل مریض میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرونا کے مشتبہ قرار دیئے گئے 4 کیسز کو کلئیر قرار دے دیا گیا۔اس کے علاوہ طورخم بارڈر سے منتقل ہونے والے مریض میں بھی وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ کورونا وائرس کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف عملہ نے ہدایات پر عملدرآمدکا آغاز کر دیا گیا۔ شہر قائد میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عرفان طاہر نے کہاہے کہ ہوائی اڈوں اور پاکستان میں داخلے کے دیگر راستوں، بندرگاہوں پر جانچ پڑتال کے اقدامات میں توسیع کر دی گئی ہے، پاکستان میں ہوائی اڈوں اور دیگر داخلی راستوں پر دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کی سخت جانچ پڑتال جاری رہے گی۔ بلوچستان میں ایران سے آنے والے 1900 پاکستانی زائرین کو قرنطینہ کی 14 روز کی مدت پوری ہونے پر تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہے،چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارہویں روز بھی بند رہا۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ پاکستان ہاوس میں مقیم1900 سے زائد زائرین کو لیویز اور ایف سی کی سخت سیکیورٹی میں تفتان سے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔ ان زائرین نے اپنے قرنطینہ کی 14 روزہ مدت پوری کرلی تھی۔ زائرین کے قافلے میں 50 سے زائد بسیں شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 227 زائرین تفتان پہنچ گئے ہیں۔ اب تک ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ادھر چمن میں زیرو پوائنٹ پر پاک افغان باب دوستی بارہویں روز بھی بند رہا۔ کسٹم حکام کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث نہ صرف نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت اور ایف آئی اے امیگریشن بھی بند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain