واشنگٹن (صباح نیوز)کورونا وائرس سے متعلق نیا تنازعہ سامنے آگیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں چینی سفیر کو طلب کر کے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان پر احتجاج کیا اور اسے مضحکہ خیز قراردیا۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجما ن ژاﺅ لی جیان نے الزام لگایا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ کورونا وائرس امریکی فوج ووہان میں لائی ہو۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ کے ایشیاءکے اعلیٰ سفارتکار ڈیوڈ سٹل ول نے چینی سفیر سوئی تیان کائی کو بلا کر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ چین عالمی وباءشروع کرنے اور دنیا سے چھپانے میں اپنے کردار پر تنقید کوروکنے کی کوشش کررہا ہے، سازشی نظریہ پھیلانا خطرناک اورمضحکہ خیز ہے۔ امریکہ چینی حکومت کے نوٹس میں لانا چاہتا ہے کہ ایسے بیانات چینی عوام اور دنیا کی بھلائی کی خا طر برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔
