تازہ تر ین

امارات کی فضائی کمپنی نے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

دبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دو ہفتے تک ملک میں تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کر دی ہے۔ اتوار کو تمام ملکی اور بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ اس فیصلے پر 48 گھنٹے کے بعد منگل سے عمل درآمد کا آغاز ہوگا۔دو ہفتے کے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد پروازوں کی بحالی یاعدم بحالی کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔امارات کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دبئی ائیرپورٹ کے اقدامات کی روشنی میں 26 مارچ سے 9 اپریل تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ مال بردار اور ہنگامی اخراج کے لیے پروازیں اس حکم سے مستثنا ہوں گی۔یو اے ای کی حکومت نے سوموار کو بیرون ملک مقیم تمام طلبہ کو 48 گھنٹے میں وطن لوٹنے کی ہدایت کی تھی۔اس کے بعد ابو ظبی کی فضائی کمپنی اتحاد ائیرویز نے کہا تھا کہ وہ سمندر پار سے صرف یو اے ای کے شہریوں یا سفارت کاروں کو اپنی پروازوں پر سوار کرے گی اور ان کی منزل ابو ظبی شہر ہی ہونا چاہیے۔اتحاد ائیرویز نے کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اپنی مسافر پروازوں کی تعداد میں کمی کردی تھی اور جن روٹس پر اس کی مسافر پروازیں چل رہی تھیں، وہاں مال بردار پروازوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ دنیا بھر میں نصف مال اور اشیائے تجارت کی حمل ونقل مسافر پروازوں کے ذریعے ہوتی ہے لیکن کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد بیشتر ممالک نے اپنی مسافر پروازیں بند کردی ہیں جس کی وجہ سے اب سامان تجارت کی حمل ونقل کے لیے مال بردار طیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں شہری ہوابازی کی صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے اور فضائی کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے کیونکہ بیشتر ملکوں نے اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیں۔اندرون اور بیرون ملک مسافر پروازیں دو ، دو ہفتے یا اس سے زیادہ عرصے کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain