تازہ تر ین

صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کانیاکیس سامنےنہیں آیا،رپورٹ

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ صحت کی جانب سےجاری کردہ رپورٹ کےمطابق صوبےبلوچستان میں گزشتہ روزکورونا وائرس کاکوئی نیا کیس سامنےنہیں آیاہے۔محکمہ صحت کے مطابق 28 فروری سے 24 مارچ تک 2015 زائرین کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 1437افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے جن میں سے 1111 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے جبکہ مثبت کیس کی تعداد 110 ہے اور 216 افراد کے ٹیسٹ کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد کے کیسز مثبت آئے ہیں ان میں سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 105 ہے جبکہ تفتان میں 5 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج دو مریض ایسے ہیں جنہوں نے سفر نہیں کیا۔جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیر علاج 110مریضوں میں سے 64 مرد اور 46 خواتین ہیں، منگل کو سبی سے آنے والے 2 مشتبہ کیسز کو شیخ زید اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کرایا گیا کورونا ٹیسٹ لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، اسی طرح وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ اور پی ڈی ایم اے کے 30 اہلکاروں کے ٹیسٹ بھی لیبارٹری بھیج دئیے گئے۔واضح رہےکہ پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد1000 ہو چکی ہے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 18 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain