لاہور(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کی دو مزید نئی علامات سامنے آگئیں۔طبّی ماہرین نے سونگھنے اور ذائقہ محسوس نہ ہونا کو بھی کورونا وائرس کی ابتدائی علامات بتادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دئیے جانے ووالے کووڈ -19 سے محفوظ اور پھیلاو روکنے کے لئے ماہرین کی جانب سے لوگوں کوسماجی دوری اختیار رکھنے اور مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاہم حال ہی میں ماہرین نے وائرس کی نئی علامات بھی بتائی ہیں۔برطانوی ادارے ’برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذائقہ محسوس نہ ہونا جبکہ سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی وائرس کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سونگھنے کی حس ختم ہونا انفیکشن کی علامات ہوسکتی ہے کیونکہ سانس کے وائرل انفیکشن میں بھی سونگھنے اور ذائقے کی حس متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض ہیں جن میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج سامنے آئے، ان مریضوں میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر تھی۔ماہرین کا ماننا ہےکہ کووڈ-19 کے مریضوں میں تیز بخار، خشک کھانسی، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے کی حس متاثر ہونے کی علامات بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔جبکہ اس سے قبل حال ہی میں جرمنی کے بون یونیورستی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کا کووڈ19 کے سو سے زائد مریضوں کے انٹرویو کے بعد ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد کے قریب کو سونگھنے اور چکھنے کی حس سے کئی روز پہلے محرومی کا سامنا ہوا۔ یہ مسئلہ اتنا زیادہ تھا کہ ایک ماں کو اپنے بچے کے ڈائیپر سے بو محسوس ہی نہیں ہوئی، دیگر افراد شیمپو کو سونگھنے میں ناکام رہے جبکہ کھانے کا ذائقہ ختم ہوگیا۔برطانوی تحقیق کے مطابق اگر اچانک لوگ سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محروم ہوجائیں، مگر دیگر علامات نظر نہ ہوں تو ان کو 7 دن کے لیے خود کو آئسولیٹ کرلینا چاہیے تاکہ دیگر افراد اس وائرس سے بچ سکیں۔ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 382،417 جبکہ , 569 16 افراد جاں بحق اور 102 , 513 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
