تازہ تر ین

ا ما میہ کا لو نی مکمل طو ر پر سیل ،کر و نا سکر نینگ جا ری،200ا فراد میں وا ئرس کا ا نکشا ف

لاہور (جنرل رپورٹر )کرونا وائرس کے پیش نظر لاہور کے علاقہ امامیہ کالونی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے رہائشیوں کی سکریننگ شروع کر دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ایران سے آئے 2سو ایسے افراد انکشاف ہوا جن میں مبینہ طور پر کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی افراد میں تشویش پائی جاتی ہے اور شہری خوف کے باعث محفوظ ٹھکانے ڈھونڈنے لگ پڑے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مقامی افراد سے اپیل کر رہے ہیں کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں اور نہ ہی کوئی نقل و حرکت کریں ۔ جبکہ ویڈیو میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں کرونا وائرس 80فیصد پھیل چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت امامیہ کالونی میں ہزاروں گھر موجود ہیں جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے ان گھروں کے رہائشیوں کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ گھروں کا سروے کرنے کے ساتھ ساتھ تمام کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اگر رزلٹ مثبت آئے گا تو متاثرہ شخص کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے مزید معلوم ہوا ہے کہ مقامی علاقہ متوسط طبقے اور کچی آبادیوں کی تعداد زیادہ ہے اس حوالے انتظامیہ کی جانب سے لاﺅڈ سپیکر میں اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ گھروں سے مت نکلیں ان کے لئے گھر ہی محفوظ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain