تازہ تر ین

کرونا نے 200 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا،28ہزار سے زائد ہلاکتیں مریضوں کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی

نیویارک،روم، میڈرڈ ، تہران، ریاض، دبئی (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 38ہزار ہوگئی ہے جبکہ اٹلی اور سپین میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 11591 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 7716 تک پہنچ گئی ہے۔ مہلک کورونا وائرس سے امریکہ میں 3166 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ برطانیہ میں اب تک 1408 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کم از کم 17سو ہلاکتیںہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوںکی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ کے بعد اٹلی میں بھی کورونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔کورونا کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاںاموات ساڑھے 11 ہزار سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے زیادہ 160000کیس سامنے آئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے مریض سامنے کے بعد مکہ کے کئی علاقوں کی ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔ پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے سات لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 60 سے زیادہ ہے۔ دریں اثناءامریکہ میں وبا کو روکنے کےلئے کیے جانے والے اقدامات اور سماجی دوری کی ہدایات 30 اپریل تک نافذ رہیں گی۔ آسٹریلیا نے اپنے اقدامات میں مزید سختی کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے چیف میڈیکل افسر نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں آنے کے لیے چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینِک راب نے کہا ہے کہ ملک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1408 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی ہیلتھ سروس این ایچ ایس کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں بستروں اور سٹاف میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جاپان نے کہا ہے کہ وہ کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کے اقدامات میں امریکہ، چین، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک سے آنے والوں پر پابندی عائد کر رہا ہے۔ جاپانی وزیر ِخارجہ نے کہا ہے کہ 73 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک مں اب تک کورونا کے 1953 مصدقہ مریض ہیں جبکہ 56 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ ادھر اٹلی میں لاک ڈاو¿ن میں 12 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اٹلی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاو¿ن 12 اپریل تک برقرار رہے گا۔ اٹلی کی حکومت کا یہ اعلان ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11591 سے بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔ اٹلی وہ پہلا ملک ہے جس نے تین ہفتے پہلے لاک ڈان کا آغاز کیا تھا۔ برسلزکرونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے، جان لیوا وائرس سے اٹلی، اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اٹلی اور اسپین تو اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئیں۔اٹلی میں 10ہزار 779، اسپین میں 7 ہزار 340 اور جرمنی میں 455 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں وائرس نے 2600 افراد کی زندگی چھین لی ہے جبکہ 1 لاکھ 44 ہزار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔برطانیہ میں مزید 187 افرادجان سے گئے، تعداد 1400 سے اوپر چلی گئی۔ایران میں منگل کو بھی117 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، اموات کی تعداد 2 ہزار 757 ہوگئی ہے۔وائرس نے دنیا بھر میں7 لاکھ 41 ہزار افراد کو جکڑ لیا۔ اموات 35 ہزار سے اوپر چلی گئیں، ایک لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے د±گنی ہو گئی ہے جہاں ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہونے کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 253 ہو گئی۔نیو جرسی کے نرسنگ ہوم میں 8 افراد چل بسے، نیویارک میں میتوں کی منتقلی کے لیے کنٹینرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔امریکا میں کورونا وائرس سے منگل کو 565 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3165 ہونے کے بعد چین میں اموات کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس تازہ صورتِ حال کے بعد پابندیاں ہٹانے کا اعلان کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔دوسری جانب 5 منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی امریکی کمپنی کی کٹ پیش کر دی۔کورنا وائرس کی وجہ سے اسپین اور اٹلی میں قیامت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں، ان دونوں ملکوں میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 101739جبکہ اس سے اموات 11591 ہو چکی ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 87956جبکہ اموات 7716 ہو چکی ہیں۔کورنا وائرس سے متحد عرب امارات میں 611افراد بیمار ہوئے ہیں، جبکہ دبئی کے علاقے الراس میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے عالمی وبا کرونا وائرس اور تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ روسی دارالحکومت ماسکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماﺅں نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شدت پر تشویش کا اظہار کیا اور قریبی تعاون پر بات چیت کی۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی حالات سے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اور اس نقصان سے نمٹنے کے لیے 25 کھرب ڈالر تک کے معاون پیکیج کی ضرورت ہوگی۔اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی سے متعلق کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی) کی گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، ارجنٹائن اور افریقہ کے صحرائی ممالک کو خوفناک امتزاج کے بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، جس میں قرضوں کے اضافے شامل ہیں جس کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے پر تباہ کن اثرات بھی رونما ہوں گے۔یورپی ملک فرانس میں 30 مارچ کو ریکارڈ 418 جب کہ امریکا میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ہلاکتیں بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئیں جو کہ ایران سے زیادہ ہیں۔ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی تھیں اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 تھی۔تاہم امریکا اور فرانس میں پہلی بار سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک ایران سے ہلاکتوں میں آگے نکل گئے۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 500 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں 31 مارچ کی صبح تک جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چین سے د±گنی ہو گئی، ایک ہی روز میں 20 ہزار مریضوں کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد تعداد ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں 565 اموات کے بعد تعداد چین میں اموات کے قریب پہنچ گئی۔ادھر اسپین اور اٹلی میں لاک ڈاون کی مدت بڑھا دی گئی۔ فرانس میں 3 ہزار سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ برطانیہ میں 180 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس سے صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ ریاست کے گورنر نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے کہا ہے کہ وہ نیویارک آ کر اس بحرانی صورت حال میں لوگوں کی مدد کریں جہاں کل 67 ہزار مریضوں میں سے نصف کرونا انفکشن میں مبتلا ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain