تازہ تر ین

چینی 90،آٹا60، دال چنا180، گھی 220،چاول 180روپے کلو بکنے لگے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غائب، زخیرہ اندوزوں کی چاندی

لاہو (نامہ نگار) صوبائی درالحکومت سمیت پنجاب کے بڑے اضلاع کے اندر پرائس چیکنگ میں غیر زمہ داری کا مظاہرہ، لاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشرز سمیت دیگر 82 افسران پر محیط فورس چند مقامات پر کاروائیاں کرکے سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی غیر فرض شناسی کے باعث شہری ضرروریات زندگی کی اشیاءمہنگے داموں خریدنے پر مجبور ،ذخیر ہ اندوز اور گراں فروشوں کی چاندی مناسب چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے دوکانداروں کا اشیائے خردونوش کی قمیتوں میں خود ساختہ اضافہ غریب صارفین کے لیے کھانے پینے کی اشیاءکا حصول خواب بن کر رہ گیا ۔ لاہور میں تعینات پرائس کنٹرول غفلت کی نیند سو گئے تفصیلا ت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں تعینات سینکڑوں پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی کوتاہی اور غفلت کی باعث گراں فروش اور ذخیرہ اندوزوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے حاصل شدہ معلوما ت کے مطابق صوبائی درالحکومت میں اس وقت 82کے قریب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں جن میں تما م اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت ریونیو،لائیو سٹاک ،ایم سی ایل وغیرہ کے افسران شامل ہیں جنہیں پرائس چیکنگ کا اضافی چارج دیا گیا ہے مگر موجودہ جزوی لاک ڈاﺅن کے دوران پرائس چیکنگ کے امور میں انتہائی غفلت اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہول سیلردوکانداروں نے نہ صر ف خفیہ مقامات پر ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے بلکہ غربت اور حالات کے مارے غریب صارفین سے بھی سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کی جارہی ہیں زرائع کے مطابق اس وقت شہر میں چینی کی قیمت 90سے95روپے آٹا 60سے 65 روپے جبکہ د الیں ،گھی ۔چاول بھی سرکاری نرخ سے 10سے 15روپے اضافی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں جن کو کوئی پوچھنے والانہیں ہے اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے باعث پہلے ہی گھروں میں فارغ بیٹھے ہیں دوسری طرف بے حس گراں فروشوں کی طرف کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بے جا اضافے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں بے جا اضافہ کرنے والے افراد اور زمہ دران افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain