تازہ تر ین

کویت میں مقیم 8 پاکستانی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو گئے

کویت(ویب ڈیسک) خلیجی کی ننھی سی مگر امیر ترین ریاست کویت میں بھی کورونا کا وائرس اپنے پنجے گاڑے بیٹھا ہے۔ اگرچہ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی گنتی دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں خاصی کم ہے، تاہم اس مہلک وائرس کے شکار افرا د کی گنتی میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔ کویت کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77 افرا د میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی کل گنتی 556 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کے نئے 77کیسز میں سے صرف 2 کا تعلق کویت سے ہے،جن میں سے ایک کویتی باشندہ چند روز قبل فرانس سے واپس آیا تھا۔ جبکہ دیگر 75 مریض تارکین وطن ہے۔ ان تازہ کیسز میں 8 پاکستانی تارکین بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق کورونا کے تازہ مریضوں میں 58 بھارتی، 8 پاکستانی، 3بنگلہ دیشی، 2 مصری اور 1 ایرانی باشندہ شامل ہے۔74 مریض ایسے ہیں جو مملکت میں پہلے سے موجود کورونا مریضوں سے رابطے میں رہنے کے باعث اس موذی مرض کا نشانہ بنے ہیں۔ مملکت میں اس وقت کورونا کے 17مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 99 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔بھارت سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ وہ کن افراد سے رابطے میں رہنے کے باعث کورونا کا شکار بنے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز بھارت سے تعلق رکھنے والا 46سالہ مریض زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ یہ شخص کئی دنوں سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل تھا، تاہم اس کی تشویش ناک حالت میں سدھار نہ آ سکا اور دنیا سے کوچ کر گیا۔ کویتی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کے مریضوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، موثر طریقہ علاج کے باعث ہی مملکت میں اب تک 99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت میں سدھار آگیا ہے، جنہیں ممکنہ طور پر اگلے دو تین روز میں ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain