تازہ تر ین

امریکہ میں مزید 1100ہلاک، دنیا بھر میں 70ہزار ہلاکتیں

کینبرا/بیجنگ/ووہان /نئی دہلی /واشنگٹن (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے باعث متاثر ہ افراد کی تعداد 13لاکھ کے قریب اور ہلاکتیں 70ہزار سے زائد ہوگئیں ،اسپین میں متاثرہ افراداورہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی جبکہ جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ،آسڑیلیا میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد میں کمی آگئی ، آسٹریلوی محققین نے سارس-سی اووی- 2 وائرس کی ممکنہ ویکسین کی آزمائش شروع کردی ، بھارت میںکورونا وائرس سے ہلاکتیں 109 اور تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار،67 ہوگئی ،ویتنام میں کروناوائرس کی روک تھام اور احتیاط کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور مقدمات ہونگے ،جاپانی وزیر اعظم نے ٹوکیو اور دیگر بڑے شہروں میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ،چین کے صوبہ ہوبے میںمدد دینے والے طبی کارکن قرنطینہ اور آرام کے بعد کام پر واپس پہنچ گئے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تخمینہ کے مطابق پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 01 :7بجے (1101جی ایم ٹی) تک دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یونیورسٹی کے سینٹر برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے انٹرایکٹو نقشہ کے مطابق نوول کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تازہ ترین تعداد70ہزار356تک پہنچ گئی ہے جبکہ تصدیق شدہ کیسز 12 لاکھ 86 ہزار409 تک پہنچ گئے ہیں۔ اٹلی میں سب سے زیادہ 15 ہزار887 اموات دیکھنے میں آئیں جہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار948 ہے، اس کے بعد اسپین میں اموات کی تعداد13ہزار55 اور کیسز کی تعداد1 لاکھ 35 ہزار32 ہے۔امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار933 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار653 ہے۔آسٹریلیا میں نوول کروناوائرس کیسز میں اضافے کی شرح 2 فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق آسٹریلیا میں پیر کی صبح تک نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5ہزار744 تھی جن میں اتوار کی صبح سے صرف 109 کیسز یا 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کے محققین نے سارس-سی اووی- 2 وائرس کی ایک ممکنہ ویکسین کی آزمائش شروع کردی ہے ، یہ وائرس نوول کورونا وائرس کی وبا کا سبب ہے۔ بھارت کی وفاقی وزارت صحت نے پیر کی صبح کہا کہ ملک میں نوول کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 109 اور تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار،67 ہوگئی ہے اتوار کی شام سے اب تک 26 اموات اور 490 کیسز کا اضافہ ہوا۔افغانستان کی وزارت صحت عامہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح تک افغانستان میں تصدیق شدہ نوول کورونا وائرس کے مزید30 کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 367 ہوگئی ہے۔ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں نوول کروناوائرس کی روک تھام اور احتیاط کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو بھاری جرمانے یا یہاں تک کہ کسی فوجداری مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس بات کی اطلاع ویتنام نیوز ایجنسی نے پیر دی ہے۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر استعمال شدہ ماسک پھینکنے والوں کو زیادہ سے زیادہ 70 لاکھ ویتنامی ڈونگ(تقریبا 304 امریکی ڈالر) جرمانہ ہوسکتا ہے جب کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ 3لاکھ ویتنامی ڈونگ کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ادھرجاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے ٹوکیو اور دیگر بڑے شہروں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ کے باعث جاپان میں کروناوائرس کی وبا پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے پیر کو بتائی۔ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوائیک اور جاپان کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس اقدام کے مطالبے اورنوول کرونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ کے باعث آبے پر ہنگامی صورتحال کے نفاذ کے لیے دبا بڑھ رہا تھا۔ پاکستان میں وزارت صحت کے اتوار کی شام کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق45 امواتوں سمیت نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی کل تعداد 3ہزار59 ہوگئی ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق جمعہ سے اتوار تک کم سے کم 512 افراد میں نوول کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ آٹھ اموات واقع ہوئیں۔ سنگاپور کی وزارت صحت (ایم او ایچ) کے مطابق اتوار کے روزنوول کورونا وائرس کے 120 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جو ایک روز میں ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ تھا جس سے اس ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1ہزار309 ہوگئی ہے۔ادھر چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کے39مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 38درآمدی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق مقامی سطح پر ترسیل کا 1نیامریض صوبہ گوانگ ڈونگ میں سامنے آیا ہے۔اتوار کے ہی روز صوبہ ہوبے میں 1ہلاکت ہوئی اور مین لینڈ پر10نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جو کہ تمام درآمدی ہیں۔کمیشن کے مطابق 114افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمارافراد کی تعداد30کمی کے بعد265رہ گئی۔کمیشن نے بتایا کہ اتوار تک مین لینڈ پر کل951درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں، ان میں سے 258افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ 693افراد کا علاج جاری ہے جن میں سے 22شدیدبیمار ہیں۔اتوار تک مین لینڈ پر کل مصدقہ مریضوں کی تعداد81ہزار708تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1ہزار299مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 77ہزار78مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جاچکاہے،مرض کے باعث 3ہزار331افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ادھرصوبہ ہوبے کی مدد کرنے والے 17طبی کارکن قرنطینہ میں رہنے اور آرام کرنے کے بعد صوبہ ہونان کے شہر ہنگ یانگ کی یونیورسٹی برائے جنوبی چین کے ساتھ دوسرے منسلک ہسپتال میں اتوار کے روز اپنے کام پر واپس آگئے ہیں۔شنگھائی میں اتوار کو بیرون ملک سے آنے والے نوول کروناوائرس کے 5نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔میونسپل صحت کمیشن نے کہاہے کہ اتوار کے آخر تک شنگھائی میں کل 197درآمدی مریضوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جبکہ 14درآمدی مشتبہ مریضوں کو مزید تصدیق کیلئے قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔تمام نئے درآمدی مریض چین کے شہری تھے جن میں سے 3روس،1 امریکہ اور 1 برطانیہ سے ہے۔ مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر کھن شان کے ایک قصبے نے نوول کروناوائرس کی وبا سے نمٹنے میں مدد کیلئے سپین کو طبی اشیا کی کھیپ عطیہ کردی ہے۔شہری حکو مت نے پیر کے روز کہا ہے کہ چھیان تنگ قصبہ نے 50ہزار قابل تلف ماسکسز،5ہزار دستانے اور 5ہزار حفاظتی کپڑے سپین کے بڑے کاروباری گروپ مونڈریگون کارپوریشن کے شنگھائی میں قائم دفتر پہنچا دیئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain