لاہور (ویب ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے بیوٹی پارلرز کیا بند ہوئے؟ خوبصورت نظر آنیوالی اداکاروں کے چہرے ہی بدل گئے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث جہاں نظام زندگی معطل ہے وہیں پارلر بھی بند ہیں۔ سوشل میڈیا پر خواتین کے حوالے سے کہا جارہاہے پارلر بند ہیں اب خواتین کا کیا ہوگا۔ لاک ڈاون کے باعث اپنے حسن کا سب سے زیادہ خیال رکھنے والی اداکارائیں بھی گھروں میں قید ہیں مینی کیور پیڈی کیور، فیشل آئی بروز سب کچھ ہی رکا ہوا ہے۔ایسے میں سوشل میڈیا پر اداکارائیں بھی اپنی بنا میک اپ کے عام سے حلیے میں تصاویر شیئر کررہی ہیں۔ ماہرہ خان، ماورہ حسین، کبری خان، ہانیہ عامر، یمنہ زیدی، حنا الطاف سب ہی اپنی اپنی مصروفیات اور گھریلو حالت میں تصاویر شیئر کرکے اپنا وقت گزار ررہی ہیں۔ جس پر ان کے مداح ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ماہرہ خان کی بنا میک اپ کی تصویر پر مداحوں نے کہا وہ بنا میک اپ بھی خوبصورت ہی نظر آتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا اگر ماہرہ خوبصورت ہے تو میں مس یونیورس ہوں۔