تازہ تر ین

سعودی مملکت میں لوگ انڈوں کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں جیسے جیسے کورونا کے متاثرین کی گنتی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،ویسے ہی لوگوں کی جانب سے دھڑا دھڑ غذائی اشیاءاور دیگر ضروری سامان خریدنے کے سلسلے میں بھی تیزی آتی جا رہی ہی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ بہت سی غذائی اشیاءکی قلت کا رونا روتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کئی افراد سوشل میڈیا پر تصویریں اور ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جن میں یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ مملکت میں غذائی اشیاءکی قِلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث بڑا بحران جنم لے رہا ہے۔سعودی عرب میں گزشتہ کچھ روز سے انڈوں کی بہت قِلت ہو گئی ہے۔ لوگ انڈوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ اگر کسی خوش نصیب کو کہیں سے انڈے مِل جائیں، تو وہ انہیں بڑی تعداد میں خرید لیتا ہے، جس کے باعث دیگر افراد انڈے خریدنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق ایک ٹویٹر صارف نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک دکان کے باہر لوگ بڑی تعداد میں انڈے خریدتے نظر آ رہے ہیں۔کئی صارفین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں انڈے دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں۔ حکومت کو اس معاملے میں فوری طور پر کچھ کرنا ہو گا۔ اس معاملے پر سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے بیان سامنے آ گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات میں لوگوں نے انڈوں کا بڑی تعداد میں ذخیرہ کر لیا، جس کے باعث مارکیٹ میں انڈوں کی کمی ہو گئی ہے۔تاہم لوگوں کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈوں کی بڑی کھیپ درآمد کر لی گئی ہے۔ جو ایک دو روز میں مملکت پہنچ جائے گی، جس کے بعد لوگوں کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی پولیس نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے کے الزام میں ایک تارک وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزم ایک یمنی تارک وطن ہے جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ ملزم نے ایک سپر مارکیٹ میں جا کر ویڈیو بنائی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ دکانوں میں غذائی اشیاء دستیاب نہیں ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ مملکت میں غذائی بحران پیدا ہونے والا ہے۔اس شامی نوجوان نے سپر مارکیٹ کی خالی شیلفس کی ویڈیو بناکر یہ دعویٰ کیا تھا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ ہونے کے بعد وائرل ہوئی تو پولیس کے نوٹس میں بھی آ گئی۔ نوجوان کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔بریگیڈیئر زیاد الرقیطی کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے، لوگوں کو گمراہ کرنے، غذائی قلت اور بحران کا بے بنیاد دعوی کیا ہے۔جس کی بناءپر اس غیر ملکی نوجوان پر سائبر کرائم کی دفعات لاگو ہوتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain