تازہ تر ین

پاکستان میں کرونا کے علاج کیلئے کلورو کوئین تیاری، پلازمہ تھراپی کی اجازت

اسلام آباد/ کراچی (این این آئی،آن لائن) پاکستان میں کرونا وائرس کے علاج کےلئے کلوروکوئن کی تیاری اور پلازمہ تھراپی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے یہ اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری کی اجازت دے دی ہے، ڈریپ نے کرونا کے علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 50 سے زائد کمپنیوں کو 3ماہ کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سینیٹائزر تیار کریں گی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پلازمہ تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ ماہر امراض خون طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ جمع کرنے کا کام ایک سے دو دن میں شروع کر دیا جائے گا ۔ تفصیلا ت کے مطابق سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون طاہر شمسی کو پلازمہ تھراپی کی کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے بعد پلازمہ اکٹھا کرنے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ایک سے دو روز میں پلازمہ اکھٹا کرنا شروع کر دیا جائے گا۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ ہاتھ میں آتے ہیں کام شروع کروں گا۔ بغیر اجازت نامے کے حکومت کسی کے خلاف بھی کارروائی کی مجاز ہوتی ہے۔اس سے احتیاط کے طور پر اجازت نامے کا انتظار کر رہا ہوں۔واضح رہے سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے دعوی کیا تھا کہ جو شخص کرونا وائرس سے صحت یاب ہو گا، اس کی مدد سے باقی مریضوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صحت مند ہونےو الے شخص کے خون کے پلازما کو اگر کسی مریض کے دیا جائے تو اس کے جسم میں اس کے مثبت اثرات پیدا ہوں گے جس کے بعد اس کی قوت مدافعت بہتر ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain