تازہ تر ین

موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیرِخارجہ کھنگ کیوانگ وا کو فون کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا صورتحال اور اس کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے جب کہ کورونا کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشاورتی سلسلے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر کورین حکومت کے شکرگزار ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز بھی دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain