تازہ تر ین

اسپین ؛ پاکستانی ڈرائیورز کی طبی عملے اور دوا کی ترسیل کیلیے مفت سفری خدمات

بارسلونا(ویب ڈیسک) اسپین میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران پاکستانی ڈرائیورز نے اسپتالوں میں طبی عملے کو پہنچانے اور دوا کی ترسیل کے لیے مفت سروس پیش کرکے انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹیکسیاں چلانے والے 150 پاکستان ڈرائیورز نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاون کے دوران ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو اسپتال پہنچانے کے لیے مفت سروس کا آغاز کردیا ہے جب کہ اسپتالوں کو اودیہ کی ترسیل کے لیے بھی مفت خدمات پیش کی ہیں۔پاکستانی ڈرائیورز نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مشکل وقت میں اپنے میزبان ملک کی خدمت کرکے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انسانیت کی خدمت کا درس ہمارا مذہب بھی دیتا ہے۔ طبی عملہ اس مہلک وائرس سے لڑنے والا ہراول دستہ ہوتا ہے جس کی برقت اسپتال میں موجودگی کو یقینی بنانے کیلیے مفت سروس شروع کی۔سوشل میڈیا پر بھی جذبہ خدمت سے سرشار پاکستانی ڈرائیورز کی عملے کو اسپتال پہنچانے اور ادویہ کی ترسیل کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں جس پر صارفین نے پاکستانی ڈرائیورز کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا جب کہ ہسپانوی ڈاکٹرز نے بھی پاکستانی ڈرائیورز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ اسپین میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain