تازہ تر ین

اسلامی فلاحی ریاست کیلئے قانون کی حکمرانی اہم،ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوائیں گے ،عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین بھی معاونت کےلئے یاران وطن پروگرام میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے خلاف جنگ میں پاکستانی طبی ماہرین صف اول پر مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بیماری کے انسداد کے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک موجود اپنے طبی ماہرین کے لیے یاران وطن کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے۔یاران وطن پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانی طبی ماہرین معاونت کےلئے اس کے ذریعے اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔یاران وطن پروگرام کی جانب سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی طبی ماہرین سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تعاون کریں۔تعاون کے حوالے سے مختلف بتائے گئے اقدامات ہیں جن میں علاج کے لیے ٹیلی ٹریننگ سیشنز، ٹیلی میڈیسن اور صحت کے حوالے سے کونسلنگ اور ریسرچ میں تعاون شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوژن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکےاپنےنصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئےہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain