لاہور‘کراچی‘اسلام آباد‘کوئٹہ‘پشاور (نمائندگان خبریں) پی کے ایل آئی میں کورونا کے 2 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ، میو ہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا، جناح ہسپتال کرونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر کاشف بشیر ملک اور وارڈ بوائے رضا سلیم میں کورونا مثبت آگیا۔ سی ای او میو ااسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ، جاں بحق ہونے والے 70 سالہ شخص کا تعلق لاہور سے تھا ۔پی کے ایل آئی میں اب تک 37 کورونا کے مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں۔جبکہ کورونا کے 27 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جناح ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ڈاکٹر کاشف بشیر ملک کا کروناثبت آنے پر تمام ایڈمینسٹریٹو سٹاف کی سکریننگ جاری ہے ۔فوکل پرسن کورونا سے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد ایڈمنسٹریٹرز اور سٹریٹجی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔اس قبل ایک نرس اور دو وارڈ بوائے میں کورونا مثبت آچکا ہے۔بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کورونا کے مزید چار کیسز سامنے آ گئے ،کیسز رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے حنیف پارک بازار کو سیل کردیا ۔ چند روز قبل حنیف پارک میں چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ایک ہفتے میں ایک ہی گلی سے مجموعی طور پر 8 کیسز سامنے آ ئے ہیں۔ علاقے میں پہلا کیس بزرگ خاتون کے اپنے رشتہ دار کو شاہدرہ وزٹ کرنے پر رپورٹ ہوا تھا ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 5326 ہو گئی۔768 زائرین سنٹرز، 1922 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 2550 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق۔پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 ہوگئی ہے ، مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12227 تک جا پہنچی ۔ ہفتہ ملک بھر سے اب تک کرونا وائرس کے مزید 491 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 287 کیسز اور 3 ہلاکتیں، پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں فکرونا کے مزید 287 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 اموات بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔زیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔پاکستان میں اگلے ہفتے ہر روز کرونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔لاہور میں کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔لاہور میں کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے 17 اہل کاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں مختلف کورنٹائن سینٹرز بھیج دیا گیا۔ڈسکہ میں3روزوینٹی لیٹر پر رہنے والا55سالہ بزرگ جاں بحق کورونا وائرس کا خدشہ جبکہ فیملی کے پانچ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈسکہ کلاں کا 56سالہ رانا شفیع جو کہ تین روز سے سول ہسپتال گوجرانوالہ میںوینٹی لیٹرپر تھا اس کی گزشتہ روز موت ہوگئی تو انتظامیہ کی طرف سے اس کو کورونا مریض قرار دیکر سپرد خاک کردیاگیا ۔کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 55 سالہ شہری شوکت علی کو گا¶ں کالا خطائی روڈ کے نزدیک واقع قبرستان کے قریب ایک جگہ پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث اس ضلع میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی اس سے قبل محلہ عید گاہ شرقپور شریف کے ایک شخص بابا شفیع کو بھی محکمہ صحت کے حکام نے سپرد خاک کیا ہے۔ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں ، 5 نرسیں کروناوائرس کا شکار ہوئیں ،ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن سولجرز پر وار جاری ہے ، گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں ، 5 نرسوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسی دوران ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین بھی کرونا کا شکار ہوئے۔کروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی گئی، ہیلتھ پروفیشنلز بارے رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد 345 ہو گئی، اب تک 165 ڈاکٹروں، 49 نرسیں اور 131 دیگر اسپتال ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا شکار 125 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ ملک بھر میں زیرعلاج 124 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہیں۔وزارت صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے تاحال 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکےہیں اور 82 ہیلتھ پروفیشنلزصحتیاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب 55ڈاکٹر، 16نرسیں ،22 ہیلتھ اسٹاف، کے پی 35 ڈاکٹر، 6 نرسوں، 31ہیلتھ اسٹاف ، سندھ کے 28 ڈاکٹروں ، 17 نرسوں ، 27 ہیلتھ اسٹاف کرونا کا شکار ہوئے۔اسی طرح اسلام آباد کے 13 ڈاکٹر، 7 نرسیں، 12 ہیلتھ سٹاف ، گلگت بلتستان کے ایک ڈاکٹر،17 ہیلتھ اسٹاف، بلوچستان 32 ڈاکٹرز، 3 نرسیں ، 20 ہیلتھ سٹاف اور آزاد کشمیر کے ایک ڈاکٹر، ہیلتھ اسٹاف کے3ارکان میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ۔فاضل جج نعیم سرور کو چھٹیاں دےتے ہوئے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ،شکیب عمران سمیت چھ ججز نے اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور ایوان عدل میں گیٹ کے افتتاح کے موقع پر ججز کے ساتھ شریک تھے۔