تازہ تر ین

سب کو متحد ہونا ہوگا،کرونا قومی مسئلہ اس پر سیاست بند ہونی چاہئے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے تاکہ عوام کو یہ تاثر جائے کہ ہم سب کورونا کے خلاف متحد ہیں ہم سب نے اس وباءکو ملکر شکست دینی ہے ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وباءکی روک تھام کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تمام تر کاوشوں کا مقصد عوام کووباءسے تحفظ فراہم کرنا ہے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کے سامنے کورونا کے چیلنج کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہے۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی کی جا رہی ہے عالمی معیشت پر پڑنے والے دباﺅ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے حکومت موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلیف پیکیج دے رہی ہے پہلے مرحلے میں 25 نجی نیوز چینلز کے کیمرہ مینوں کو حفاظتی کٹس دی ہیں حکومت صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وزارتوں کو میڈیا کے بقایا جات ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے عوام کو یہ تاثر جاے کہ ہم سب کوروناکےخلاف متحد ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain