تازہ تر ین

کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام:ابرار الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں میزبان صائم علی اور مائرہ خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مذہبی سکالر علامہ امین شہیدی نے بتایا کہ کوئی بھی کام کائنات میں اللہ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا کرونا جہاں عالم اسلام کی آزمائش ہے وہیں خوش  آئند بات ہے کہ دنیا کی ظالم ترین اللہ سے دور متکبر قومیں بھی اس وقت اللہ کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔انہیں احساس ہو رہا ہے ان کی اوقات کرونا وائرس سے بھی کم ہے۔ رمضان ہماری روحوں کو پاک کرنے کے لئے آیا ہے کرونا کی وجہ سے ڈیلی ویجز بہت پریشان ہیں اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو تلاش کریں اور خوراک اور راشن پہنچائیں ہمیں صرف اپنے پیٹ کا نہیں سوچنا۔ اخلاقی وروحانی حوالے سے اپنی ذات سے باہر نکل کر دوسروں کی خدمت اللہ کے قریب کرتی ہے خدمت خلق کی بڑی اہمیت ہے خدمت انسان کو ولی بنا دیتی ہے۔ مسلمان عبادات میں یکسوئی پیدا کریں،قرآن ایسے پڑھیں جیسے اللہ آپ سے مخاطب ہے دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے قرآن ذکر ہے اس کی تلاوت سے مضطرب و پریشان دلوں میں سکون پیدا ہوتا ہے۔ ہمیں اپنے اعمال درست کرنا ہیں۔ اللہ بیماری و بھوک کے ذریعے ہمیں آزماتا ہے،اللہ کے ولی،پاکیزہ اور محبوب بندوں کو کوئی غم یا خوف نہیں ہوتا۔ زندگی میں ایک بار عمرہ کرنا چاہئے لیکن اگر اللہ توفیق دے تو بار بار کرے رمضان میں ویسے بھی عمرہ کی بڑی فضیلت ہے۔صرف بدن نہیں روح کو بھی دھوئیں۔ احرام پہننا ہمیں سبق دیتا ہے انسان صرف اللہ کی مرضی کو مقدم رکھے اور انسان کی زندگی اللہ کی مشیعت کے مطابق ہو۔ اللہ سے محبت کرنے والا مسلمان کعبہ شریف کی زیارت کے لئے بےتاب رہتا ہے۔ استغفار کریں یہ باطن کی تطہیر کے لئے ضروری ہے۔ گلوکار ابراالحق نے کہا ہے کہ ہلال احمر اور سہارا کے پلیٹ فارم سے کرونا وبا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ آرٹسٹ برادری کو فخر ہو سکتا ہے کہ ہم نے صرف پندرہ روز میں کرونا ہسپتال بنایا۔ ان ہیروز کو سلام کرتا ہوں جو فرنٹ فٹ پر لڑ رہے ہیں آرٹسٹ بھی اپنے طور پر لڑ رہے ہیں تاکہ اس سے بچا جاسکے۔ پورے پاکستان میں ہمارے رضا کار گھروں میں کھانا بھی پہنچا رہے ہیں یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے۔ راشن لینے والوں سے ضرور پوچھیں کیا آپ زکوة کے مستحق ہیں ۔قوم سے امید ہے وہ بھوکے کو تلاش کر کے اس کی مدد کریگی۔ خبریں کی رضا کار ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تاریخ کا سب سے بڑا 144ارب کا پیکج دیاان کے اقدامات سے مطمئن ہوں۔سفید پوشوں کو تلاش کرنا سب کا فرض ہے ہم پہلے سے گراﺅنڈ پر کام کر رہے ہیں لہذا ٹائیگر فورس کو بھی تجاویز دیں گے۔ قوم جان چکی یہ وبا کسی کو معاف نہیں کر رہی ۔ وبا ختم بھی ہو جائے تو مزید کئی ماہ تک ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے صحت و جان بچانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ میں افطار میں پکوڑے، لیموں پانی،فروٹ چاٹ دہی اور بھلے کھا لیتا ہوں ۔ رمضان میں قصیدہ بردہ شریف ریلیز کر رہا ہوں۔ نبی سے عشق کے صدقے میں بڑی نوازشیں ہوئیں۔رمضان میں لگتا ہے اللہ گناہ معاف کرنے کے لئے ہمیں آزماتا ہے۔ زلزلہ بھی رمضان میں آیا تھا۔جو رضا کار رمضان میں لوگوں کی خدمت کریں گے ان کو سلام پیش کرتا ہوں آخرت میں بھی ان کے لئے بڑا اجر ہے ہمسایوں کا بے حد خیال رکھیں یہ نہ ہو کوئی آنسو لئے بیٹھا ہو اور ہم کھجوریں و دیگر نعمتیں کھا رہے ہوں پاکستان بڑی دلیر قوم ہے ہمار ا تو ہر گھر این جی او ہے۔اس موقع پر انہوں نے ملی نغمہ اے وطن پیارے وطن اے وطن پاک وطن،سنایا۔ عوام کو پیغام ہے کم کھائیں ورزش کریں خود کو فٹ کریں لوگوں کو معاف کرنا سیکھیں۔خبریں شہر شہر لوگوں میں کھانا بانٹ کر بہت بڑا کام کر رہا ہے اس کاوش پر خبریں و چینل فائیو کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain