تازہ تر ین

نادرہ سنٹر کھولنا کرونا کو دعوت دینے کے مترادف ہے،پی ایم اے

لاہور (مہران اجمل خان سے )ملک بھر میں نادرا سینٹر کھولنا خود کشی کرنے کے مترادف، نادرا سینٹر میں شہریوں کا رش بہت زیاد ہوگا اور کرونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بھی زیادہ جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ ے گا ، احساس پروگرام میں رجسٹرڈ درخواست گزارجس کے بائیومیٹرک کی شناخت نہیں ہو رہی اس کے شناختی کارڈ کی کاپی اور اس شخص کی تصویر لے کر اسے رقم دی جا سکتی ہے، درخواست گزار کی موجودگی میں اس کے کسی اور خاندان کے فرد کی بائیومیٹرک لگواکر تب بھی رقم دی جا سکتی ہے،نادرا میگا سنٹر لاہو ر میں ڈیٹا انٹری آپریٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی تھی ۔ معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نادرا دفاتر آج سے کھولنے کے فیصلے کی طبی ماہرین نے مخالفت کر دی ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما پروفیسر اشرف نظامی ،ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری ،پاکستان فیملی فزیشن ایسوسی ایشن کے رہنما کیپٹن (ر) ڈاکٹر ارشد ہمایوں اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ز کان ڈاکٹر محمد ندیم خواجہ نے خبریں فور م میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ سینٹرز کھولنا کرو نا پھیلاو¿ کا سبب بنے گا ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان لوگوں کو گھروں پر رہنے اور رش والی جگہ سے جانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ اور حکومتی مشیر اگلے 15 دن کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں نادرا سینٹر کھول کر ہم خود موت کو دعوت دے رہے ہیں ۔اگر احساس پروگرام میں لوگوں کے بائیومیٹرک نہیں آرہی تو اس مسئلے کو کسی اور طرح بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ جن کے شناختی کارڈ گم ہو چکے ہیں ان لوگوں سے پولیس گمشدگی رپورٹ حاصل کرکے انہیں رقم دی جا سکتی ہے۔ اگر حکومت نے نادرا سینٹر کھولنے کی ٹھان ہی لی ہے تو وہاں پر شہریوں میں فاصلہ قائم کرنے کی آپشن ضرور رکھے ۔کرونا وائرس پاکستان میں پھیل چکا ہے جہاں ایک ماہ سے زیادہ لاک ڈاﺅن کے بعد نادرا سینٹر بند رکھے گئے وہاں دو ہفتوں سے ان کا کچھ نہیں بگڑ جا ئے گا ۔احتیاط ہزار گنا پرہیز سے بہتر ہے ۔انٹر نیشنل لیول پر دنیا مان گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد حل سوشل ڈسٹنس ہے ، زیا دہ سے زیادہ فاصلہ ہی شہریوں کو اس موذی مرض سے بچا سکتا ہے ۔اگر کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض وینٹی لیٹر پر گئے ہیں تو صرف 1ہی بچا ہے ۔ نادرا سینٹر کو دوبارہ کھولنا خودکشی کرنے کے مترادف ہو گا ۔ لوگ ہسپتالوں میں جانے سے پہلے کرونا وائرس سے بچاﺅ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے تو نادرا سینٹر میں وہ کس طرح ماسک پہنے گے ۔ احساس پروگرام غریب عوام کو براہ راست نقد رقم دینے کا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اگر حکومت نے نادرا دفاتر کھولنے ہی ہیں تو ان کا وقت اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانا ہوگا ۔ یادر ہے کہ نادرا لاہور کے ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر میں بھی تین ہفتے قبل کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔نادرا میگا سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد فاروق کو ایکسپو سنٹر قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain