لاہور (خصوصی ر پورٹر)لاہور پولیس نے سبزہ زار کے علاقہ ہجویری بلاک میں بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص گلی سے گزرنے والی معصوم بچی سے نازیبا حرکات کرتے دیکھا گیا، جس پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، لاہور پولیس نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وقاص نامی ملزم کو ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کر لیا گیا، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق وقاص نامی ملزم اوکاڑہ کا رہائشی اور ہجویری بلاک میں کرایہ کے گھر میں مقیم تھا،ملزم کارروائی کی بعد موقعہ سے فرار ہو گیا، ملزم رنگ محل میں کام کرتا ہے، اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ معاشرے میں پائے جانے والے ایسے ناسوروں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔
