سب کو متحد ہونا ہوگا،کرونا قومی مسئلہ اس پر سیاست بند ہونی چاہئے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے تاکہ عوام کو یہ تاثر جائے کہ ہم سب کورونا کے خلاف متحد ہیں ہم سب نے اس وباءکو ملکر شکست دینی ہے ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وباءکی روک تھام کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تمام تر کاوشوں کا مقصد عوام کووباءسے تحفظ فراہم کرنا ہے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت کے سامنے کورونا کے چیلنج کے ساتھ معاشی چیلنج بھی ہے۔عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی کی جا رہی ہے عالمی معیشت پر پڑنے والے دباﺅ سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے حکومت موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلیف پیکیج دے رہی ہے پہلے مرحلے میں 25 نجی نیوز چینلز کے کیمرہ مینوں کو حفاظتی کٹس دی ہیں حکومت صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام وزارتوں کو میڈیا کے بقایا جات ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے عوام کو یہ تاثر جاے کہ ہم سب کوروناکےخلاف متحد ہیں۔

پنجاب میں سرکاری افطارپارٹیوں پر پابندی،کرونا کا خاتمہ کریں گے،عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ کی مرکزی لیب کی انچارج مالیکیولر بیالوجسٹ عندلیب حنیف نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عندلیب حنیف اور لیب کے دیگر عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے خدمات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عندلیب حنیف کو نقد انعام بھی دیا جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عندلیب حنیف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو اضافی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے اوپن ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کو ہر ماہ اضافی تنخواہ دیں گے اور کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ لیب میں کام کرنے والے عملے کی محنت کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ کورونا ٹیسٹنگ کی لیب میں کام کرنے والے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ امتحان کی گھڑی ہے، جانفشانی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں۔ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور حکومت ریسرچ کے حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مرکزی لیب میں روزانہ 2ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ اب تک 28 ہزار سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ اس لیب سے ہو چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی عائد : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطارپارٹیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق وزرائ، سیکرٹریز اور دےگر سرکاری حکام پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباءکے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے اور موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھ کر وسائل کو کورونا کی روک تھام کیلئے خرچ کرنا ہے۔ سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کریں۔رمضان المبارک میں گھر رہیںاور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ نئے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کی ملاقات: وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر جواد رفیق ملک کیلئے تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیا ہے۔کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح کورونا کا پھیلاﺅروکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی ضروری ہے۔ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅن کے لئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ انتظامی افسران ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب افتخار علی سہو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل پائیگاہ میں بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزم گرفتار: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسل پائیگاہ میں اغواءکے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر ڈیرہ غازی خان پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم ذوالفقار عرف زلفی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مقتول بچے کا رشتہ دار ہے اور ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خانیوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال کے قریب موٹروے ایم فور پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا

واشنگٹن(ویب ڈ یسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا صرف جعلی خبریں نشر کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس پر یومیہ بریفنگ کی ریٹنگ سب سے زیادہ ہے لیکن اگر میڈیا کو جارحانہ سوالات ہی پوچھنا ہیں تو بریفنگ کا کوئی فائدہ نہیں۔

کرونا وائرس، ہلاکتوں کی تعداد2لاکھ سے زائد،28لاکھ 31ہزار متاثر

بیجنگ ،نیویارک ،پیرس ،لندن،روم،میڈرڈ ،تہران(صباح نیوز)دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 297 ہوگئی، 28 لاکھ 31 ہزار عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، روزانہ سیکڑوں اموات اور نئے کورونا کیسز سامنے آرہے ، امریکہ میں 9لاکھ 25 ہزار 38 افراد کورونا سے متاثر جبکہ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 52185تک پہنچ گئی، ہزاروں افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سپین میں ہلاکتیں 22 ہزار سے زائد، اٹلی میں 26 ہزار کے قریب، فرانس میں 22 ہزار 245 جرمنی میں 5760 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 1500 فوجی اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 19 ہزار 506 افراد لقمہ اجل بن گئے۔بھارت میں کورونا سے 780 افراد ہلاک اور 24 ہزار 506 متاثر ہیں،بیلجیم میں 6 ہزار 490 افراد لقمہ اجل بن چکے ۔چین جہاں دنیا میں سب سے پہلے وائرس سامنے آیا تھا وہاں اب نئے کیسز اور اموات تقریبا تھم گئی ہیں۔ چین میں اب تک 4 ہزار 632 ہلاکتیں اور 82 ہزار 804 افراد متاثر ہیں۔ایران میں 5 ہزار 481 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ برازیل میں 3 ہزار 331 اور کینیڈا میں 2 ہزار 147 زندگیاں ضائع ہو چکیں۔کورونا وائرس نیدر لینڈ میں بھی 4 ہزار 177 جانیں لے چکا ہے جب کہ ترکی میں 2 ہزار 491 اور سوئٹزرلینڈ میں 1549 افراد مر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 806,894 ہے۔ادھر چین نے کورونا وائرس کے حوالے سے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ لندن میں چین کے نائب سفیر چن وین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کے اس انکوائری کے مقاصد سیاسی تھے اور اس کی وجہ سے وبا کے خلاف لڑائی سے توجہ ہٹ جاتی۔

معاون خصوصی کامران بنگش،2رکن اسمبلی اور 2جج کرونا کا شکار،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا پروفیسر جاں بحق

لاہور‘کراچی‘اسلام آباد‘کوئٹہ‘پشاور (نمائندگان خبریں) پی کے ایل آئی میں کورونا کے 2 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج ، میو ہسپتال میں کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا، جناح ہسپتال کرونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر کاشف بشیر ملک اور وارڈ بوائے رضا سلیم میں کورونا مثبت آگیا۔ سی ای او میو ااسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میو ہسپتال میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ، جاں بحق ہونے والے 70 سالہ شخص کا تعلق لاہور سے تھا ۔پی کے ایل آئی میں اب تک 37 کورونا کے مریض ڈسچارج ہو چکے ہیں۔جبکہ کورونا کے 27 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جناح ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کے وار جاری ہیں ۔ڈاکٹر کاشف بشیر ملک کا کروناثبت آنے پر تمام ایڈمینسٹریٹو سٹاف کی سکریننگ جاری ہے ۔فوکل پرسن کورونا سے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد ایڈمنسٹریٹرز اور سٹریٹجی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔اس قبل ایک نرس اور دو وارڈ بوائے میں کورونا مثبت آچکا ہے۔بادامی باغ کے علاقے حنیف پارک میں کورونا کے مزید چار کیسز سامنے آ گئے ،کیسز رپورٹ ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے حنیف پارک بازار کو سیل کردیا ۔ چند روز قبل حنیف پارک میں چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ایک ہفتے میں ایک ہی گلی سے مجموعی طور پر 8 کیسز سامنے آ ئے ہیں۔ علاقے میں پہلا کیس بزرگ خاتون کے اپنے رشتہ دار کو شاہدرہ وزٹ کرنے پر رپورٹ ہوا تھا ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے 475 نئے کیس، تعداد 5326 ہو گئی۔768 زائرین سنٹرز، 1922 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 2550 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق۔پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 256 ہوگئی ہے ، مزید نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12227 تک جا پہنچی ۔ ہفتہ ملک بھر سے اب تک کرونا وائرس کے مزید 491 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 287 کیسز اور 3 ہلاکتیں، پنجاب سے 195 کیسز 5 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں فکرونا کے مزید 287 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 اموات بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔زیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کامران بنگش کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ منیر اوکزئی کے بیٹے اختر منیر نے والد میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منیر خان اورکزئی ملاقات کے لیے آئے کسی متاثرہ شخص کی وجہ سے بیمار ہوئے۔پاکستان میں اگلے ہفتے ہر روز کرونا وائرس کے 50 ہزار ٹیسٹ ہونے لگیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہونے والےا جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے تمام متعلقہ اداروں کوکرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت اضافہ کیا جاسکے۔لاہور میں کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں تعینات پولیس اہلکار بھی وائرس میں مبتلا ہو گئے۔لاہور میں کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے اور متاثرہ علاقوں کو سیل کرنے پر مامور 24 پولیس اہلکار بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے 17 اہل کاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں مختلف کورنٹائن سینٹرز بھیج دیا گیا۔ڈسکہ میں3روزوینٹی لیٹر پر رہنے والا55سالہ بزرگ جاں بحق کورونا وائرس کا خدشہ جبکہ فیملی کے پانچ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈسکہ کلاں کا 56سالہ رانا شفیع جو کہ تین روز سے سول ہسپتال گوجرانوالہ میںوینٹی لیٹرپر تھا اس کی گزشتہ روز موت ہوگئی تو انتظامیہ کی طرف سے اس کو کورونا مریض قرار دیکر سپرد خاک کردیاگیا ۔کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے 55 سالہ شہری شوکت علی کو گا¶ں کالا خطائی روڈ کے نزدیک واقع قبرستان کے قریب ایک جگہ پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے باعث اس ضلع میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی اس سے قبل محلہ عید گاہ شرقپور شریف کے ایک شخص بابا شفیع کو بھی محکمہ صحت کے حکام نے سپرد خاک کیا ہے۔ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں ، 5 نرسیں کروناوائرس کا شکار ہوئیں ،ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن سولجرز پر وار جاری ہے ، گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹروں ، 5 نرسوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسی دوران ہسپتالوں کے دیگر 18 ملازمین بھی کرونا کا شکار ہوئے۔کروناڈیوٹی پرمامور ہیلتھ پروفیشنلز کی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی گئی، ہیلتھ پروفیشنلز بارے رپورٹ قومی ادارہ صحت نے تیار کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلزکی تعداد 345 ہو گئی، اب تک 165 ڈاکٹروں، 49 نرسیں اور 131 دیگر اسپتال ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا شکار 125 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہے جبکہ ملک بھر میں زیرعلاج 124 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تسلی بخش ہیں۔وزارت صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے تاحال 3ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکےہیں اور 82 ہیلتھ پروفیشنلزصحتیاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب 55ڈاکٹر، 16نرسیں ،22 ہیلتھ اسٹاف، کے پی 35 ڈاکٹر، 6 نرسوں، 31ہیلتھ اسٹاف ، سندھ کے 28 ڈاکٹروں ، 17 نرسوں ، 27 ہیلتھ اسٹاف کرونا کا شکار ہوئے۔اسی طرح اسلام آباد کے 13 ڈاکٹر، 7 نرسیں، 12 ہیلتھ سٹاف ، گلگت بلتستان کے ایک ڈاکٹر،17 ہیلتھ اسٹاف، بلوچستان 32 ڈاکٹرز، 3 نرسیں ، 20 ہیلتھ سٹاف اور آزاد کشمیر کے ایک ڈاکٹر، ہیلتھ اسٹاف کے3ارکان میں کرونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ میاں نعیم سرور کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ۔فاضل جج نعیم سرور کو چھٹیاں دےتے ہوئے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ ،شکیب عمران سمیت چھ ججز نے اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم سرور ایوان عدل میں گیٹ کے افتتاح کے موقع پر ججز کے ساتھ شریک تھے۔

lead1-8

ریاض (نیٹ نیوز) یہ تو سب کو معلوم ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں کو لے کر ایک جنگ جاری تھی جس کا حل نکالنے کے لئے ویانا میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس 6 مارچ کو منعقد ہوا تھا۔ تاہم اس اجلاس میں یہ ممالک کسی بھی ڈیل پر نہ پہنچ سکے تھے۔سعودی شاہی خاندان کے قریب سمجھے جانے والے عربی جریدے مڈل ایسٹ آئی نے دعوی کیا ہے کہ اس میٹنگ سے کچھ دیر قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں انتہا درجے کی بد مزگی پیدا ہوگئی تھی۔ جریدہ لکھتا ہے کہ پوتن اور محمد بن سلمان ایک دوسرے پر بری طرح چلائے تھے اور کال برے طریقے سے اختتام کو پہنچی تھی۔ اس کال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پوتن کو کی گئی آفیشل کال تھی۔ اس کال میں محمد بن سلمان نے پیوتن کو دھمکی دی کہ اگر تیل کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا گیا تو وہ تیل کی قیمتوں کی ایک جنگ چھیڑ دیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ سعودیہ تیل کی عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی میں اضافہ کر کے اسے بھر دے گا۔ تاہم پوتن سعودی ولی عہد کی کسی دھمکی کو خاطر میں نہ لائے اور جواب میں وہ بھی شہزادہ سلمان پر خوب برسے اور برے طریقے سے کال ختم کردی۔ تاہم اس رپورٹ میں دلچسپ انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے روسی صدر کو کال کرنے سے پہلے انہوں نے امریکی صدر کے داماد اور وائٹ ہاوس میں انکے مشیر ڈیوڈ کشنز کو فون کیا تھا۔ ڈیوڈ کشنر عرب دنیا کے معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرتا دھرتا ہیں اور سعودی ولی عہد سے دوستی بھی رکھتے ہیں جس کی بنا پر وہ وائٹ ہاس میں شہزادے کے سب سے بڑے حامی اور دفاع کرنے والے سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسے خاموش تائید دے دی گئی۔ \ماہرین کے مطابق یہ معاشی سیاست کے لئے ابھی خام تجربہ رکھنے والے سعودی ولی عہد کی بے صبری سے لبریز ناقص چال تھی جس نے سعودیہ کو دو نقصان دیئے۔ ایک یہ کہ کرونا کی وبا کے دوران قیمتوں کی جنگ چھیڑنے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں وہاں پہنچ گئیں جہاں سے انکی واپسی میں عرصہ لگ جائے گا اور اس عرصے میں سعودی عرب کثیر سرمائے سے محروم رہے گا جس کے اثرات اسکی داخلی خارجی معاشی اور سیاسی صورتحال پر پڑیں گے۔ دوسرا نقصان یہ کہ بڑی کوششوں کے بعد سعودی عرب اور روس کے درمیان جو اندرون خانہ تعلقات قائم ہوئے تھے ان پر کاری ضرب لگی ہے۔ اس صورتحال کے اثرات عالمی سیاست پر بھی مرتب ہوں گے۔

ہیلتھ ایمر جنسی کی خلاف ورزی،فوڈپانڈاکو15دن کا نوٹس، روڈرنر، چیتا دفاتر پر بھی چھاپے پڑیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر)فو ڈ پا نڈا کے متعلق تحقیقات مکمل کر کے انہیں ایس او پیز جا ر ی کر د ئےے ، نئے چیف سیکرٹری پنجا ب جواد رفیق ملک نے رو ڈ ر نر ز اور چیتا کے ملازمین کی چیکنگ اور وردنگ کاآرڈر کردیا گیا ۔ فوڈ پا نڈا کی طرز پر رو ڈ رنر اور چیتا کے دفا تر پر بھی چھا پہ ما رے جا ئےں گئے ، ان کے دفا تر کی حالت کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ فو ڈ سپلا ئی کرنے والے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے جا ئےں گئے ، اگر یہ دونو ں کمپنیا ں معیا ر کے کے مطا بق کا م نہ کروارہی ہو ں تو ان کی ایپس بند کرنے کی در خواست دی جا ئے گی یا حالا ت بہتر کرنے کی وارنگ دی جا ئے گئی ، وارنگ کے دس دن بعد دفا تر کے کے ملازمین کو دوبا ر ہ چیکنگ کی جا ئے گی حالا ت بہتر نہ ہو ئے تو کا روبا ر بند کروادیا دیا جا ئے گا ۔ اس حوالے سے چیف سکرٹری پنجا ب نے ہدا ئت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاو کو رو کنے کےلئے پر ممکن اقدا ما ت کیا جا ئے گا ۔ واضح ر ہے کہ خبریں اور چینل فائیو کی خبر پر ایکشن کے بعد چیئرمین فوڈ اتھارٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ پیش کردی، ترجمان کے مطابق نئے تعینات ہونے والے جواد رفیق ملک کو چیئرمین پنجاب فوڈ اتھا رٹی کو رپورٹ پیش کی جس میں فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی فوڈ پانڈا ، روڈ رنراور چیتے کے ڈیلیوری بوائز کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خلاف قواعد ضوابط پر عمل نہ کرنے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ دی گئی جس میں چیئرمین فوڈکی جانب سے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر سمیت ریسٹوران انتظامیہ کو حفاظتی تدابیر اپنانے اور کھانا ترسیل کرنے والے اداروں کو ایس او پیز جاری کیے گئے ۔ چیئرمین فوڈ لے احکامات کے مطابق ریسٹوران انتظامیہ اور کھاناترسیل کرنے والے عملے کا15دن بعدسیکرننگ ٹیسٹ یقینی بنانا ہوگا۔تمام عملے کو حفاظتی آلات اور جراثیم کش کی فراہمی کویقینی بنانے کے احکامات بھی دئیے گئے ۔کھانا ترسیل کرنے والے عملے کوکھانا تیار کرنے اور پیک کرنے والی جگہ پر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔ماسک ہرتین گھنٹے بعد اور دستانے ہر آرڈر ترسیل کرنے کےبعد تبدیل کرنا کالازمی ہیں۔کھانا ترسیل کرنے والا عملہ پیک شدہ کھانے کو کھولنے کا مجاز نہیں ہوگا۔کھانا ترسیل کرنے والے افراد کا درجہ حرارت انفرا ریڈ تھرمو میٹر سے روزانہ مانیٹر کیا جائے گا ۔ ایسے ملازمین جن میں کرونا وائرس سے منسلک علامات مثلاً کھانسی ، بخار اور جسم درد وغیرہ جیسی علامت ظاہر ہوں ، مکمل صحت یابی تک کام کرنے سے اجتناب کریں گے ۔ یادر ہے کہ خبریں گزشتہ دنوں غیرتسلی بخش صفائی ستھرائی کے باعث فوڈ اتھارٹی کی آخری وارننگ دی گئی تھی۔ چیئرمین فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے فوڈ پانڈا اور روڈ رنر کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ پانڈا کے دفترچھاپہ ما ر کر کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ۔

اسلامی فلاحی ریاست کیلئے قانون کی حکمرانی اہم،ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوائیں گے ،عمران خان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ 24 سال قبل قائداعظم کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلیے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی سب سے اہم ہے۔ ہر کوئی قانون کے آگے برابر ہو اور طاقتور قانون کے تابع ہو۔وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف مصروف عمل ڈاکٹروں اور طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین بھی معاونت کےلئے یاران وطن پروگرام میں اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے خلاف جنگ میں پاکستانی طبی ماہرین صف اول پر مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بیماری کے انسداد کے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک موجود اپنے طبی ماہرین کے لیے یاران وطن کے نام سے ایک قدم اٹھایا ہے۔یاران وطن پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانی طبی ماہرین معاونت کےلئے اس کے ذریعے اپنا اندراج کرواسکتے ہیں۔یاران وطن پروگرام کی جانب سے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی ماہرین سے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی طبی ماہرین سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں تعاون کریں۔تعاون کے حوالے سے مختلف بتائے گئے اقدامات ہیں جن میں علاج کے لیے ٹیلی ٹریننگ سیشنز، ٹیلی میڈیسن اور صحت کے حوالے سے کونسلنگ اور ریسرچ میں تعاون شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوژن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنےکےاپنےنصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئےہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔

ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے شکنجے سے چھڑوانا ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد( و یب ڈ سک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر نادار شہیریوں کو غربت سے نجات دلانی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے 24ویں یوم تاسیس پر ٹوئٹ میں خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 24برس قبل آج ہی کےدن تحریک انصاف نے قائد کےوڑن کی روشنی میں پاکستان کوایک جدیداسلامی فلاحی ریاست کی صورت میں ڈھالنے کےاپنے نصب العین کی جانب سفرکا آغازکیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ہمیں دو اہم سنگ میل طے کرنا ہوں گے جس میں سب سے پہلے قانون کی ایسی بالادستی کا قیام ہے کہ اس کی نظرمیں سب برابراورطاقتور اسکےتابع ہوں۔ اس کے بعد ریاستی و قومی وسائل کو اشرافیہ کے مضبوط شکنجے سے چھڑوا کر انکی ازسرِ نو اور قدرے منصفانہ تقسیم کہ محروم اور نادار شہریوں کیلئے غربت سے نجات ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جدوجہد کسی بھی سیاسی جماعت سے زیادہ طویل، کٹھن اور صبر آزما رہی ہے۔ آج میں اپنے ان بانی اراکین، نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو بھی یاد کرنا چاہتا ہوں جن کی رفاقت سے آج ہم محروم ہیں۔

شہباز شریف کا بچنا مشکل ہے، آصف زرداری کے معاملات ٹھیک ہوگئے، شیخ رشید

لاہور( و یب ڈ سک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر ہو پیر فقیر سب رگڑے جائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آٹا چینی اسکینڈل رپورٹ میں تاخیر ہوسکتی ہے، آئی پی پیز اسکینڈل پر کابینہ اجلاس میں تینوں وزیر خسرو بختیار، ندیم بابر اور عبدالرزاق داود اٹھ کر چلے گئے تھے، 6 ہزار ارب کی کرپشن پر وزیر، پیر یا فقیر سب رگڑے جائیں گے، چینی، آٹے والے اور آئی پی پیز سب چور چکاری اندر ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، انہی کی وجہ سے ہی یہ رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں، وہ نہ ہوتے تو یہ رپورٹس کبھی منظر عام پر نہ آسکتی تھیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے، وہ جو سوچ لے کر آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا، شہباز شریف کی اپنی بھتیجی مریم نواز سے نہیں بن رہی، دونوں ایک دوسرے کے دشمن ہیں، بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں، شہباز شریف کا جانا ٹہر گیا اور ان کی بچت نہیں ہے، لیکن اگر دوسرا فارمولا اپنا لیں اور ہمیشہ کی طرح راستہ نکالتے ہیں تو اور بات ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں، وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں اور سمجھ تے ہیں کہ 2،3 ماہ سیاست کیلیے نہیں ہیں۔