Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں
    • اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کو ‘سپر ایپ’ بنانے کا فیصلہ
    • مومنہ اقبال کی رخصتی کب ہوگی؟ اداکارہ کی بہن نے بتادیا
    • ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں
    • تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟
    • 15 سالہ بیٹر ویبھو سوریا ونشی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ
    • لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل
    • ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت کے اندر بڑھتی ہوئی مخالفت کا سامنا
    • امریکا میں فیسٹیول کے دوران فائرنگ؛ کم از کم 12 افراد زخمی
    • بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا
    • لبنان کے آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ
    • ملک میں گرمی کی شدید لہرکا خدشہ،7 سے 12 جون کے دوران ہیٹ ویو کی وارننگ جاری
    • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    • گلگت بلتستان کے عام انتخابات
    • مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
    • غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری
    • ایکشن فلم کی عکسبندی کا آغاز: سلمان خان اور نین تارا نے شوٹنگ شیڈول جوائن کرلیا
    • سپریم لیڈر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے، مشیر مجتبیٰ خامنہ ای
    • ایپل کا رواں برس یورپ میں پہلا ڈیویلپر سینٹر کھولنے کا فیصلہ
    • کروڑوں روپے مالیت کے ایک لاکھ کاکروچ ضبط
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    lead1-8

    By Daily Khabrainاپریل 26, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ریاض (نیٹ نیوز) یہ تو سب کو معلوم ہے کہ سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی قیمتوں کو لے کر ایک جنگ جاری تھی جس کا حل نکالنے کے لئے ویانا میں تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس 6 مارچ کو منعقد ہوا تھا۔ تاہم اس اجلاس میں یہ ممالک کسی بھی ڈیل پر نہ پہنچ سکے تھے۔سعودی شاہی خاندان کے قریب سمجھے جانے والے عربی جریدے مڈل ایسٹ آئی نے دعوی کیا ہے کہ اس میٹنگ سے کچھ دیر قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں انتہا درجے کی بد مزگی پیدا ہوگئی تھی۔ جریدہ لکھتا ہے کہ پوتن اور محمد بن سلمان ایک دوسرے پر بری طرح چلائے تھے اور کال برے طریقے سے اختتام کو پہنچی تھی۔ اس کال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پوتن کو کی گئی آفیشل کال تھی۔ اس کال میں محمد بن سلمان نے پیوتن کو دھمکی دی کہ اگر تیل کی قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا گیا تو وہ تیل کی قیمتوں کی ایک جنگ چھیڑ دیں گے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ سعودیہ تیل کی عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی میں اضافہ کر کے اسے بھر دے گا۔ تاہم پوتن سعودی ولی عہد کی کسی دھمکی کو خاطر میں نہ لائے اور جواب میں وہ بھی شہزادہ سلمان پر خوب برسے اور برے طریقے سے کال ختم کردی۔ تاہم اس رپورٹ میں دلچسپ انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے روسی صدر کو کال کرنے سے پہلے انہوں نے امریکی صدر کے داماد اور وائٹ ہاوس میں انکے مشیر ڈیوڈ کشنز کو فون کیا تھا۔ ڈیوڈ کشنر عرب دنیا کے معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرتا دھرتا ہیں اور سعودی ولی عہد سے دوستی بھی رکھتے ہیں جس کی بنا پر وہ وائٹ ہاس میں شہزادے کے سب سے بڑے حامی اور دفاع کرنے والے سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اسے خاموش تائید دے دی گئی۔ \ماہرین کے مطابق یہ معاشی سیاست کے لئے ابھی خام تجربہ رکھنے والے سعودی ولی عہد کی بے صبری سے لبریز ناقص چال تھی جس نے سعودیہ کو دو نقصان دیئے۔ ایک یہ کہ کرونا کی وبا کے دوران قیمتوں کی جنگ چھیڑنے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں وہاں پہنچ گئیں جہاں سے انکی واپسی میں عرصہ لگ جائے گا اور اس عرصے میں سعودی عرب کثیر سرمائے سے محروم رہے گا جس کے اثرات اسکی داخلی خارجی معاشی اور سیاسی صورتحال پر پڑیں گے۔ دوسرا نقصان یہ کہ بڑی کوششوں کے بعد سعودی عرب اور روس کے درمیان جو اندرون خانہ تعلقات قائم ہوئے تھے ان پر کاری ضرب لگی ہے۔ اس صورتحال کے اثرات عالمی سیاست پر بھی مرتب ہوں گے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    ایک خاتون اسپتال زندگیاں بچانے گئی اس پر تیزاب پھینک دیاگیا، ماہرہ کوئٹہ واقعے پر کانپ اٹھیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    تازہ ترین

    سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں

    تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کا طبی معائنہ مکمل، طبیعت اب کیسی ہے؟

    لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی، تحقیقات مکمل

    بیرونِ ملک جانے کی کوشش؛ صوبائی وزیر تعلیم مینا خان کو ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.