تازہ تر ین

پاکستان میں 38 ہزار 512 کورونا کیسز، صحتیاب افراد کی تعداد 10 ہزار، 823 افراد انتقال کرچکے ہیں

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ میں کمی نہ آسکی اور اب تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 512 ہوگئی ہے جبکہ 823 افراد ایسے بھی ہیں جو انتقال کرچکے ہیں۔دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے مہلک کورونا وائرس کا آغاز گزشتہ سال کے آخری ماہ میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے ہوا تھا۔چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تقریباً پوری دنیا میں ہی پھیل چکا ہے اور اس سے اب تک دنیا بھر میں 45 لاکھ سے زائد لوگ متاثر جبکہ 3 لاکھ سے زیادہ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں بھی یہ وائرس اگرچہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت دیر سے آیا تاہم اس وائرس کو ملک میں ڈھائی ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔تاہم ماہ مئی کا آغاز وائرس کے کیسز میں اضافے کی ایک نئی لہر کے ساتھ ہوا اور صرف نصف مئی یعنی 15 روز کے اندر کیسز کی تعداد میں 21 ہزار سے زائد نئے مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 438 اموات بھی اسی دوران ہوئیں۔آج (16 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز سامنے آئے جبکہ اسی دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain