لاہور(ویب ڈیسک): سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے کہا ہے کہ بڑ ا ادکار وہ نہیں ہوتا جو زیادہ ڈراموں میں کام کرتا ہے بلکہ میر ے نزدیک بڑا فنکار اس کو کہا جاتا ہے جو اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنالے۔بے شمار ایسے فنکار ہیں جنہوں نے ٹی وی پر کم کام کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے آج بھی پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہرت حاصل کرنا مشکل کام ہے لیکن اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے ، میں نے مختصر عرصے میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں یہ صرف خدا کی ذات کی مہربانی سے ممکن ہوا اورمیرا اس میں پنا کوئی کمال نہیں۔انہوں نے کہاکہ میری کوئی ایک پسندیدہ اداکارہ نہیں بلکہ میرے لئے تمام قابل احترام ہیں اورمیں ان سب کو پسند کرتی ہوں۔