تازہ تر ین

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر سمندر میں ڈوب کر ہلاک

 

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)سابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) اسٹار شیڈ گیسپرڈ لاس اینجلس کے ایک سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ساحل پر موجود ایک شخص نے گشت کرنے والے افسران کو لاش کے ساحل پر آنے کی اطلاع دی۔بعدازاں پولیس نے لاش کی شناخت شیڈ گیسپرڈ کے نام سے کی اور پھر ان کے خاندان کو بھی مطلع کیا گیا۔پولیس کے مطابق شیڈ گیسپرڈ گزشتہ اتوار کو اپنے 10 سالہ بیٹے آریہ کے ساتھ تیراکی کرنے کے لیے ساحل پر گئے تھے جس دوران وہ سمندر میں ڈوب گئے جب کہ ان کے 10 سالہ بیٹے کو ریسکیو حکام نے باحفاظت نکال لیا۔پولیس نے بتایا کہ شیڈ گیسپرڈ جب ساحل سے 50 گز کے فاصلے پر تھے تب انہیں ا?خری مرتبہ ایک ریسکیو اہلکار نے دیکھا تھا اور بعد ازاں وہ ڈوب گئے تھے۔شیڈ گیسپرڈ کی ہلاکت پر ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ریسکیو حکام کا بیٹے کو بچانے اور شوہر کی لاش ڈھونڈنے پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ 39 سالہ شیڈ گیسپرڈ نے اپنے ساتھی جے ٹی جی کے ساتھ ٹیگ ٹیم گروپ کرائم ٹائم کے نصف حصے کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا۔2010 میں ریٹائر ہونے کے بعد شیڈ گیسپرڈ نے کئی ٹی وی اور فلموں میں چھوٹے کردار ادا کیے جن میں 2015 کی کیون ہارٹ کامیڈی ‘گیٹ ہارڈ’ شامل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain