بیجنگ(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کی تیاری پر کام ہورہا ہے، مگر بہت کم انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوسکی ہیں۔ان ابتدائی ویکسینز میں سے ایک چین میں تیار ہورہی ہے اور ابتدائی انسانی آزمائش کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔چینی کمپنی کین سینو بائیو لوجک کی جانب سے ویکسین کی ابتدائی آزمائش 108 صحت مند رضاکاروں پر کی گئئی تھی اور انہیں کم، میڈیم اور زیادہ 3 ڈوز دیئے گئے تھے۔اس آزمائش میں زیادہ توجہ ویکسین کے محفوظ ہونے پر دی گئی تھی اور یہ بھی دیکھا گیا تھا کہ مدافعتی ردعمل کیا ہوتا ہے۔دی لانسیٹ میں یہ نتائج شائع ہوئے اور یہ پہلی ویکسین ہے جس کے نتائج کسی موقر طبی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔