تازہ تر ین

جے ایس بینک کی بدولت ترسیلات زر بھیجنا آسان ہو گیا

جے ایس بینک وباء کے دوران ترسیلات زر کے مسئلہ کیلئے آسان حل لا رہا ہے۔

            جیسے کہ  COVID-19  کا مسئلہ فوری طور پر ختم نہیں ہو رہا، لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ رقم کے مسائل کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک مسئلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہے جو اپنے خاندانوں کے لئے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

            پاکستان سے باہر رقم بھیجنا یا وصول کرنا ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے اور COVID-19 کی وجہ سے معاشی بحران نے اس مسئلہ کو مزید پروان چڑھایا۔

لیکن اس وبائی مرض کے دوران جے ایس بینک ہر ایک کے لئے چیزوں کو آسان بنا رہا ہے۔

 

بینک اب ترسیلات زر کی خدمات پیش کر رہا ہے جس کی مدد سے آپ دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک سے ترسیلات زر بھیج یا وصول کرسکتے ہیں۔

چاہے آپ کے والدین پاکستان میں تنہاء ہوں یا آپ کی چھوٹی بہن جس کی سماجی فاصلے کی صورت میں شادی ہو رہی ہو، آپ کے اہل خانہ کے لئے جو بھی رقم درکار ہوسکتی ہے آپ اسے چند سیکنڈز کے اندر جے ایس بینک کی بدولت گھر بھیج سکتے ہیں۔

ہوائی سفر کے محدود مواقع اور اس کے خلاف اکثر ماہرین کی رائے کی وجہ سے لوگ اپنی فیملیوں  میں شادیوں جیسی اہم تقریبات سے محروم ہو رہے ہیں۔ اگرچہ ویڈیو کال جیسی ٹیکنالوجی نے ایسے ایونٹس  میں عملی طور پر حصہ لینا آسان بنا دیا ہے لیکن رقم بھیجنے کا مسئلہ اب بھی باقی ہے۔

جے ایس بینک کو اس وبائی مرض کے باعث مسائل کا احساس ہے اور اس نے ترسیلات زر کو آسان بنا دیا ہے تاکہ آپ اور آپ کے اہل خانہ رقم کی فکر کرنا چھوڑ دیں اور ان حالات میں حتی الامکان لطف اندوز ہو سکیں۔

بینک کی ایپلی کیشن نے رقم بھیجنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔

جے ایس بینک اس حوالے سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل یا رقم بھیجنے اور وصول کرنے کو آسان بنانا چاہتا ہے۔ وہ لوگوں کے لئے ایک محفوظ اور آسان قانونی ذریعہ چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے رشتہ داروں کو فنڈز بھیجنے یا استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں جنہیں ان کی ضرورت ہو یا بیرون ملک سے اپنی فیملی کی جانب سے وصول کر سکیں۔

سچ تو یہ ہے کہ جے ایس بینک جو اقدامات اٹھا رہا ہے وہ حیرت انگیز ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن نے بہت سے لوگوں کو ملازمت میں نقصان اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شدید معاشی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بہت سے لوگوں کے لئے ایک مشکل وقت ہے اور اس وجہ سے فیملی اور دوستوں کی جانب سے تعاون طویل عرصہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ جے ایس بینک کا شکریہ کہ اب یہ دنیا میں کہیں سے بھی ممکن ہے۔

 

            اس صورتحال کے دوران دنیا بھر سے پاکستانیوں کو آپس میں منسلک کرنے کے لئے جے ایس بینک کی مہم اجاگر کرنے سے متعلق یہ خوبصورت ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain