تازہ تر ین

امریکا میں حالات بدستور خراب، 40 شہروں میں کرفیو،ٹرمپ پریشان

 

نیو یا رک (ویب ڈیسک)امریکا میں حالات بدستور خراب، 40 شہروں میں کرفیو نافذ، ہزاروں مظاہرین گرفتار،حالات پر قابو پانے کے لیے 40 مختلف شہروں میں کرفیوں کا نفاذ کیا گیا ہے،امریکا میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخص کی موت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی نہ رک سکیں جبکہ 9 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں گزشتہ دنوں سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔حالات پر قابو پانے کے لیے 40 مختلف شہروں میں کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم حالات پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔پورٹ لینڈ شہر میں کرفیو کے باوجود مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور سیاہ فاموں سے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران پولیس کی جانب مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی جس پر علاقہ میدان جنگ بن گیا اور اس کے بعد سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain