تازہ تر ین

امریکی خاتون کا سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کا الزام

ویب ڈیسک : امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے انھیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں سنتھیا نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین ’’پیچیدہ‘‘ تعلقات کی وجہ سے موزوں ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ ان کے پاکستانی منگیتر نے  اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ بد سلوکی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیر اعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ سوشل میڈیا پربہت  سے الزامات لگا رہی ہیں اور انہوں نے خاتون ہوتے ہوئے شہیدمحترمہ  بے نظیر پر بھی سنگین الزام تراشی کی ہے۔

دوسری جانب ترجمان رحمان ملک کے مطابق سینیٹررحمان ملک نے بھی امریکی خاتون کے منگھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہےکہ وہ ان الزامات کے جوابات دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ امریکی خاتون نے  رحمان ملک کے خلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔ رحمان ملک کے خلاف الزامات اس وقت سامنے آئے جب انھوں نے بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ امریکی خاتون کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف لگائے گئے  بیہودہ الزامات کا نوٹس لیا جس پر امریکی خاتون نے رحمان ملک پر منگھڑت، بیہودہ اور نازیبا الزامات لگائے۔

سینیٹر رحمان ملک کے بیٹوں نے آزادانہ طور پر اپنے وکیلوں سے ضروری قانونی رائے  مانگ لی ہے کہ امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعوی دائر ہوسکے۔

واضح رہے کہ سنھتیا رچی نامی امریکی شہری اور بلاگر گزشتہ کئی دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلزپارٹی کی قیادت کی نجی زندگی سے متعلق خفیہ معلومات افشا کرنے کا دعوی کررہی ہیں۔ پی پی پی نے سابق چیئرپرسن  بے نظیر بھٹو سے متعلق بلاگر کے نفرت انگیز تبصروں کے اخلاف ایف آئی اے کے سائبر ونگ  میں شکایت بھی درج کروا چکی ہے۔  دوسری جانب سنتھیا رچی کا دعوی ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کے مسلسل ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain