تازہ تر ین

کووڈ-19 سینسر کو اپنے کپڑوں میں لگا کر صحت کی دیکھ بھال کریں

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)عالمگیر وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو جکڑ کر رکھ دیا ہے اور وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں سائنسدان ویکسین بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔دوسری جانب متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں وائرس ٹریکنگ ایپس اور نئی نئی ایجادات بھی کر رہی ہیں جو کہ کافی حد تک مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی جانب سے حال ہی میں ‘کووڈ-19 سینسر’ تیار کیا گیا ہے جسے کپڑوں پر لگا کر آپ صحت کی نگرانی کر سکتے ہیں۔اس سینسر کو کپڑوں میں لگانے کے بعد یہ آپ کی سا نس کی رفتار، دل کی دھڑکن اور جسم کا درجہ حرارت بھی بتاتا ہے، یہ واٹر پروف سینسر ہر قسم کے کپڑوں میں لگ سکتا ہے اور پانی لگنے سے خراب بھی نہیں ہوتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain