تازہ تر ین

بھارت میں کرونا کے مر یضوں کی تعداد اٹلی سے بھی تجا وز کر گئی

 

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک روز کے دوران 9 ہزار 887 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دنیا میں وائرس سے چھٹے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی یہ تعداد لاک ڈاو¿ن میں نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور عبادت گاہیں کھولنے سے 2 روز پہلے سامنے آئی ہے۔یوں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہونے کے بعد بھارت میں وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف امریکا، برازیل، روس، برطانیہ اور اسپین سے کم ہے۔تاہم یہاں کووِڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 650 ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے خاصی کم ہے جبکہ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 73 ہے۔یوں دنیا بھر میں کووِڈ 19 کے اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت 5ویں نمبر پر ا?گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain