اسلام آبا(ویب ڈیسک ) اداکارہ فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میںکہاکہ دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بعد بے حد خوش ہیں اور ان کی شادی پر تمام لوگوںکے نیک خواہشات کے اظہار پر نہایت مشکور ہیں۔
انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ان کی فیملی بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث پاکستان نہیں آسکی لیکن وہ آن لائن ویڈیوکے ذریعے شادی میں شریک رہے ان کے قریبی دوستوں نے ان کی شادی کے نکاح میں شرکت کی اور بہت جلد وہ تصاویر شیئر کریں گی اور اس وباء کے خاتمے کے بعد وہ اور دانیال راحیل شادی کی خوشی میں ایک بڑی تقریب منعقد کریں گے جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو مدعو کیا جائے گا۔