Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»اہم خبریں»کورنا ازخود نوٹس: سپریم کورٹ کا ہفتہ، اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس
    اہم خبریں

    کورنا ازخود نوٹس: سپریم کورٹ کا ہفتہ، اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainجون 8, 2020کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس سے متعلق قانون سازی کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا جبکہ طبی سامان کی تیاری کے لیے مشینری درآمد کرنے کا ریکارڈ اور تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا حکومت نے تاحال کورونا سے تحفظ کی قانون سازی نہیں کی، قومی سطح پر قانون سازی کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا، ملک کے تمام ادارے کام کرسکتے ہیں تو پارلیمنٹ کیوں نہیں، چین نے بھی وبا سے نمٹنے کے لیے فوری قانون بنائے، پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کا تحفظ نہیں ہوگا بلکہ قانون بننے اور اس پر عمل سے ہوگا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ کورونا وائرس کسی صوبے میں تفریق نہیں کرتا اور لوگوں کو مار رہا ہے، آپ کے پاس اب وقت نہیں رہا، ایک لاکھ سے زائد کورونا مثبت کیس آگئے ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان ہر حال میں دستیاب ہونا چاہیے، خدانخواستہ حفاظتی سامان نہ ہونے سے کوئی نقصان ہوا تو تلافی نہیں ہوگی، طبی ورکرز کی ہلاکت پر وزیر اعلیٰ صرف جا کر معاوضے کا اعلان کر دیتے ہیں۔دوران سماعت ممبر لیگل این ڈی ایم اے نے ٹیسٹنگ صلاحیت 30 ہزار تک بڑھنے اور 100 لیبس کے قیام کا تذکرہ کیا تو چیف جسٹس نے حیرانگی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ 30 ہزار ٹیسٹ تو نہ ہونے کے برابر ہیں، پاکستان کی آبادی 22 کروڑ کی ہے اور صرف 100 لیب ہیں۔ عدالت نے سرکاری اور نجی لیب سے ٹیسٹنگ کی تعداد بارے استفسار کیا تو ممبر لیگل ایڈ نے کہا یہ تفصیلات صرف وزارت صحت دے سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا

    مئی 27, 2026

    قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے

    مئی 27, 2026

    مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

    مئی 27, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.