تازہ تر ین

واٹس ایپ کا ایسا نیا فیچر جس کا انتظار عرصے سے کیا جارہا تھا، آ ہی گیا

 

لندن (ویب ڈیسک)واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جس کا انتظار صارفین کو طویل عرصے سے ہے کیونکہ یہ دیگر مقبول ایپس میں پہلے سے موجود ہے۔واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین اپنے اکا?نٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ میں متعدد فیچرز متعارف ہوئے جیسے گروپ ویڈیو چیٹ کی تعداد 4 سے بڑھا کر 8 کردی گئی تھی، کیو آر کوڈ سے کانٹیکٹس کو ایڈ کرنے اور انکرپٹڈ ڈیٹا بیک اپ بیٹا ورڑن میں پیش کیے۔مگر اس سال کے چند اہم ترین فیچرز میں سے ایک واٹس ایپ اکاو¿نٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر استعمال کرنا ہوگا۔واٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے اور ایس ایم ایس کی جگہ لگ بھگ لے چکی ہے مگر اب تک اس میں جو کمی سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے، وہ یہ ہے کہ صارف اپنا اکاو¿نٹ ایک سے زیادہ فون میں استعمال نہیں کرسکتا۔کسی دوسری ڈیوائس میں اسے ایک بار پھر نئے سرے سے سائن اپ ہونے کے عمل کو مکمل کرنا پڑتا ہے، اس کے مقابلے میں فیس بک کی دوسری ایپ میسنجر کو متعدد ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس فیچر کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال سے کام ہورہا تھا مگر اب واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر اکاو¿نٹ WABetaInfo نے بتایا ہے کہ اب یہ فیچر بیٹا ورڑن کی جانب پیششرفت کررہا ہے۔ابھی یہ تو کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے عمملی شکل دی جائے گی مگر امکان ہے کہ رواں سال ہی کسی وقت اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain