ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے شہر بندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔اداکار س±شانت سنگھ کے قریبی دوست سدھر چوہدری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ بھی کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ سشانت نے ممبئی میں اپنے گھر میں خود کو لٹکا کر خودکشی کرلی۔ سشانت سنگھ کے قریبی دوست سدھر چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ دستاویزات کے مطابق وہ ڈپریشن کی بیماری کا علاج کروارہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق س±شانت سنگھ اپنے گھر میں اکیلے ہی رہ رہے تھے، خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس اداکار کے گھر پہنچی جہاں تاحال خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے اداکار سشانت سنگھ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق 5 دن قبل اداکار کی سابق منیجر دیشا سالان نے بھی خود کشی کی تھی جو کہ ڈپریشن کا شکار تھیں۔





































