تازہ تر ین

بوسہ دے کر کورونا کا علاج کرنیوالا خود وا ئرس سے ہلا ک،40 اور لو گوں کو بھی یہ روگ دے گیا

 

مدھیا پر دیش (ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کہیں جراثیم کش اور ماسک کا استعمال کیا جا رہا ہے تو کہیں لوگ وائرس کو ماننے سے ہی انکار کر رہے ہیں۔حال ہی میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر رتلام سے تعلق رکھنے والے اسلم نامی شخص نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ وہ اگر کسی بھی شخص کو اس کے ہاتھ پر بوسہ دیں گے تو وہ ہربیماری بشمول کورونا سے محفوظ رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھوں پر بوسہ دے کر کورونا وائرس کا علاج کرنے والا اسلم خود بھی وائرس سے متاثر ہو گیا اور اگلے ہی روز اس کی موت بھی واقع ہو گئی۔رتلام کے حکام نے واقعے کے بعد ان تمام لوگوں کو بھی تلاش کیا جو اسلم سے رابطے میں تھے یا اس کے پاس علاج کی غرض سے آئے تھے۔حکام کے مطابق اسلم کے پاس جانے والے 40 افراد میں سے 20 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت میں مزید ایسے 29 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسی طرح مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کا علاج کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain