تازہ تر ین

جوبھی فیصلہ ہوا بہتر ہے،عمرا ن فا روق کی بیوہ کا بیان

 

لندن (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق کا کہنا ہے کہ جوبھی فیصلہ ہوا بہتر ہے، میں اس پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائے جانے پر ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق ایک بیان کے ذریعے ردِ عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔شمائلہ فاروق کا کہنا ہے کہ 2 چیزیں بہت طاقتور ہیں ’صبر‘ اور ’وقت‘، مجھے شروع سے اللّٰہ تعالیٰ کی ذات پر یقین تھا۔
ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جو بھی فیصلہ ہوا بہتر ہے، میں اس پہ مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔شمائلہ فاروق کا یہ بھی کہنا ہے کہ زندگی دکھ میں گزار رہی ہوں، اللہ تعالیٰ دشمن کو بھی یہ وقت نہ دکھائے۔واضح رہے کہ شمائلہ فاروق اپنے دو بیٹوں کے ساتھ لندن میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں، انہیں کینسر جیسی موذی بیماری بھی لاحق ہے


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain