تازہ تر ین

متنازع جنسی رجحانات والی اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ شہزادی لیڈی ڈیانا کے روپ میں دکھائی دیں گی

 

لندن (ویب ڈیسک)متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ 30 سالہ کرسٹین اسٹیورٹ جلد ہی آنے والی فلم میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے روپ میں دکھائی دیں گی۔برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری کی والدہ اور شہزادہ چارلس کی سابق اہلیہ لیڈی ڈیانا 1997 میں ایک کار حادثے میں چل بسی تھیں اور ان کی زندگی کو پہلے بھی چند فلموں میں دکھایا جا چکا ہے۔لیڈی ڈیانا کی زندگی دنیا بھر کے لوگوں کے تجسس کا باعث رہی ہے اور دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح ابھی تک ان کی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔شوبز ویب سائٹ ڈیڈ لائن کے مطابق آسکر نامزد یافتہ چلی کے فلم ساز پابلو لارین لیڈی ڈیانا کی زندگی پر فلم بنائیں گے اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی شہزادی کا کردار 30 سالہ اداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ ادا کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain