اسلام آباد(ویب ڈیسک ): مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 2 سال میں گنجائش چھوڑی ہے جو اپوزیشن آپ سے تعاون کرے۔
وزیراعظم کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہاؤس کو ان پڑھ نہ سمجھیں، وزیراعظم تاریخ سےمتعلق غلط اعدادوشمارنہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ واحد انڈیکیٹر نہیں ہوتا، اس وقت کئی ممالک کاکرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ منفی میں ہے، وزیراعظم تاریخ سےمتعلق غلط معلومات نہ دیں، کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ منفی ہونےکےباوجودان ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کسی سےبریفنگ ہی لےلیاکریں،اپنےساتھیوں کی بات نہیں مانتےتوباہرسےکسی شخص کوبلالیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارےساتھ کسی بھی چینل پرمناظرہ کر لیں، یہ فرمائشی تقریرتھی اوراس کی زبان بھی فرمائشی تھی، اسمبلی میں تقریر کرتے ہیں تواس کاجواب بھی سن لیاکریں، عمران خان نےاپنےبچپن کےدوست کوکہا نوازشریف ڈس کوالیفائی ہوگیا، عمران خان نےکہا میں اور جہانگیرترین رہ گئےہیں،اگر جہانگیرترین ڈس کوالیفائی ہوجائےمیں توبچ جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جواس ملک میں دہشت گردی لایاآج انہوں نےاس کوشہیدکہہ دیا، اسامہ بن لادن اول وآخردہشت گردتھا، اسامہ کو ضیاالحق لایااورآپ نےاس کو شہیدقرار دے دیا، مشرف پہلےبھی ڈیڈی تھےاب بھی ڈیڈی ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بہت دیرہوگئی ہےپانی سرسےگزر چکا ہے،2 سال میں گنجائش چھوڑی ہے جو اپوزیشن آپ سے تعاون کرے، آپ کےقریب رانا ثنااللہ بیٹھا ہوتا ہے اس پر20کلو ہیروئن کامقدمہ بنادیاگیا۔