تازہ تر ین

سابق قومی کپتان محمد حفیظ کا دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور (ویب ڈیسک  ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے تصدیق کی ہے کہ سابق قومی کپتان محمد حفیظ کا دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے ۔ پی سی بی کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں 18 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے ریزلٹ منفی آئے ہیں اور اب 20 کھلاڑیوں کا سکواڈ انگلینڈ جائے گا ۔ محمد حفیظ کے علاوہ محمد حسنین، شاداب خان ، فخر زمان، محمد رضوان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں ۔بری خبر یہ ہے کہ حیدر علی ، حارث رئوف ،کاشف بھٹی، عمران خان سینئراور مساجر ملنگ علی کے کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آئے ہیں ۔وکٹ کیپر بلے باز روحیل نزیر اور فاسٹ باولر موسی خان بھی انگلینڈ جائیں گے ۔ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ کے لئے کرونا ٹسٹ منفی آنے والےکھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے،سکواڈ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میچز کھلینے کے لئے اتوار کو چارٹر طیارے سے روانہ ہوگا۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں اظہر علی ، بابر اعظم۔ عابد علی ،اسد شفیق،فہیم اشرف ، فواد عالم ،افتخآر احمد ،امام الحق ،خؤشدل شاہ ، محمد عباس،موسی خان،شاہین شاہ آفریدی ،یاسر شاہ ، سہیل خان ،عثمان شنواری ،نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شان مسعود شامل ہیں۔کھلاڑیوں کے دو مرتبہ کرونا ٹسٹ منفی آنے پر باقاعدہ ٹیم کا اعلان کیا گیا اعلان کردہ کھلاڑی اتوار کو خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain