تازہ تر ین

(ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کل نیب میں طلب

لاہور ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق  خواجہ آصف کو  26 جون کو طلب کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا لیکن نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو کل 3 جولائی کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے  دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیب خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں بھی طلب کرچکا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved