تازہ تر ین

پنجاب کابینہ نے 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی

لاہور: پنجاب کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کردی جب کہ  فلور ملز کو سرکاری گندم 1475 روپے من فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے سے کم ہوکر 850 روپے پر دستیاب ہوگا جب کہ کابینہ نے فلور ملز کو قبل از وقت گندم ریلیز کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب کابینہ نے فلور ملز کے لیے سرکاری گندم کی قیمت 1475 روپے من مقرر کی ہے اور  محکمہ خوراک صرف فنکشنل فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔

صوبائی کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے جامع منصوبہ بھی طلب کرلیا جب کہ  محکمہ خوراک 30 روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔

 ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

کابینہ نے ڈی جی فرانزک لیب ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع  اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی۔

ملتان میں ٹائم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنےسمیت دیگر مسودات قانون کی بھی منظوری دی گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain