تازہ تر ین

وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی سےکوروناکے پھیلاﺅمیں کمی آئی،شبلی فراز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات شبلی فراز نے این سی او سی کے سو دن مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاوزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کی حکمت عملی سے کورونا کے پھیلاو¿ میں کمی ا?ئی ، لیکن کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ، ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرتے رہنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کیخلاف ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف صفہ اول پر ہیں ، زمینی حقائق کے پیش نظر وزیراعظم نے شروع سے ایک مو¿قف اپنایا، وزیراعظم نے وبا کے شروع میں جو تجویز دی دنیا آج اس پر عمل کررہی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاو¿ن کے نتائج ہر سطح پر سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم نے جو حکمت عملی اپنائی اس سے وباکے پھیلاو¿ میں کمی آئی اور غریب طبقے کو سہولت ملی۔انھوں نے کہا کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد اس طرح نہیں ہوا جس طرح ہوناچاہیے تھا، عوام نے پھربھی ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی کوشش کی ، کوروناوبا ابھی ختم نہیں ہوئی ، ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کرتےرہناہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے این سی او سی کے سو دن مکمل ہونےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا این سی اوسی نےکامیابی اور محنت کیساتھ وبا کا تدارک کیا ، ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی ، جب یہ وبا آئی تو ہمارے پاس صرف دو لیبارٹریز تھیں،آج129ہوگئیں، ہماری وزارت سائسنس اینڈٹیکنالوجی نے اپنے وینٹی لیٹرزبنانا شروع کردیئے۔انھوں نے کہا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب عوام کو رقم تقسیم کی گئی، وقت کیساتھ ساتھ کورونا سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، حکومت اس سے غافل نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain